وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت ( از سر نو اجراء ) 5.22فیصد جی ایس 2025'


نیلامی برائے فروخت (دوبارہ جاری) کے لئے نیلامی ، 6.19 فیصد جی ایس 2034'

اور نیلامی برائے فرخت (دوبارہ جاری)'7.16 فیصد جی ایس 2050'

Posted On: 17 AUG 2020 5:35PM by PIB Delhi

نئی  دہلی18 اگست 2020 ۔ حکومت ہند  نے  قیمت کی بنیاد پر بولی کےذریعے  12000  کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم  کی فروخت ( دوبارہ اجراء ) کے لئے  ( i ) سرکاری اسٹاک 2025 ء  کے 5.22 فی صد ،  ( ii )  منافع کی بنیاد پر بولی کے  ذریعے 11000  کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے نئے سرکاری اسٹاک 2034ء    کے 6.19 فی صد اور  ( iii ) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے 7000  کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے نئے سرکاری اسٹاک  2050 ء کے7.16 فیصدقیمت کی بنیاد پر  نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو مذکورہ بالا تمسکات میں ہر ایک کے لئے یا ایک سے زیادہ کے لئے 2000 کروڑ روپئے کے اضافی  سبسکربشن کو روکنے کا اختیار  ہے۔ یہ نیلامی  ریزرو بینک آف اندیا کے ممبئی دفتر واقع فورٹ، ممبئی  کے ذریعہ21 اگست 2020 کو قینت تعین کرنے کے ایک سے زیادہ طریقوں سے ہو گی۔

اسٹاک کی سیل کے تحت نوٹیفائیڈ رقم  کا 5 فی صد  حصہ  اہل افراد اور اداروں کو غیر مقابلہ جاتی بنیادوں کی سہولت کی اسکیم کے تحت سرکاری تمسکات نیلامی کے قواعد کے تحت کیا جائے گا ۔

دونوں یعنی مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو الیکٹرانک فارمیٹ میں21 اگست  ،  2020 ء  کو ریزرو  بینک  آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن ( ای ۔ ُکبیر ) کے طریقے سے داخل کی جانی ہیں ۔ غیر مقابلہ جاتی  بولیوں کو صبح 10.30  بجے سے لے کر11.00 بجے کے درمیان داخل کیا جانا چاہیئے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو  صبح 10.30 بجے سے لے کر 11.30 کے درمیان تک داخل کیا جانا لازم ہے ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 21اگست  ،  2020 ء  ( جمعہ ) کو کیا جائے گا اور کامیاب طور سے بولی لگانے والے افراد کو   24  اگست ، 2020ء (بروز پیر ) ادائیگی کر دینی لازمی ہو گی ۔

مذکورہ اسٹاک ’ مرکزی حکومت کے تمسکات سے متعلق سودوں کے قواعد اور رہنما خطوط کے تحت ‘ ’’ جب جاری کئے گئے ‘‘ کی سہولت سے آراستہ ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سرکولر نمبر آر بی آئی / 19-2018 / 25 بتاریخ 24 جولائی ، 2018 ء  میں ضروری تفصیلات فراہم کی ہوئی ہیں ، جن میں وقتاً فوقتاً  ترمیم  ہوتی رہتی ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ع س ۔ رم

18-08-2020

U-4602


(Release ID: 1646641)