زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

تئیس جولائی 2020 تک دس ریاستوں کے چار لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ کے رقبے میں ٹڈی کنٹرول کی کارروائیاں انجام دی گئیں


ٹڈی کنٹرول کی کارروائیاں23 تا 24 جولائی 2020 کی درمیانی شب میں راجستھان کے سات ضلعوں میں 31 مقامات پر انجام دی گئیں

Posted On: 24 JUL 2020 8:03PM by PIB Delhi

ٹڈی کنٹرول کی کارروائیاں  11 اپریل 2020 سے شروع ہوکر 23 جولائی 2020 تک ٹڈی سرکل دفاتر (ایل سی او) کے ذریعے راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب، گجرات، اترپردیش اور ہریانہ میں 202565 ہیکٹیئررقبے میں انجام دی گئی ہیں۔ اسی طرح ٹڈی کنٹرول کارروائیاں 23 جولائی 2020 تک ریاستی حکومتوں کے ذریعے راجستھان،مدھیہ پردیش، پنجاب ،گجرات، اترپردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ، اتراکھنڈ اور بہار میں 198657 ہیکٹیئر رقبے میں کی گئی ہے۔

ٹڈی کنٹرول کی کارروائی 23-24 جولائی 2020 کی درمیانی شب میں ایل سی او کے ذریعے راجستھان  کے چھ اضلاع  باڑمیر، جودھپور، بیکانیر، چورو، ناگور اور شری گنگا نگر میں 30 مقامات پر انجام دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان کے ریاستی محکمہ زراعت نے بھی ٹڈیوں کے چھوٹے گروپوں اور یہاں وہاں پھیلی ہوئی ٹڈیوں سے بچاؤ کیلئے 24 جولائی 2020 کی درمیانی شب میں بھرت پور ضلع میں ایک جگہ پر ٹڈی کنٹرول مہم چلائی گئی۔

فی الحال چھڑکاؤ گاڑیوں کےساتھ104 کنٹرول ٹیمیں راجستھان اور گجرات میں تعینات کی گئی ہیں اور مرکزی حکومت کے 200 سے زیادہ اہلکار ٹڈی کنٹرول سے متعلق کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ ٹڈی کوکنٹرول کرنے کیلئے فضائی چھڑکاؤ کی صلاحیت کو مضبوط کیا گیا ہے۔ ضرورت کے مطابق راجستھان میں درج فہرست ریگستانی علاقوں میں ٹڈی کنٹرول کے لئے ایک بیل ہیلی کاپٹرکو فضائی چھڑکاؤ کیلئے تعینات کیا گیاہے۔ ٹڈی کنٹرول میں فضائی چھڑکاؤ کیلئے  ہندوستانی فضائیہ بھی ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کااستعمال کرکے تجربہ کررہی ہے۔اس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان میں باڑمیر،جیسلمیر، بیکانیر، ناگور اور پھلودی میں 15 ڈرون کے ساتھ پانچ کمپنیوں کو جراثیم کش مادوں  کے چھڑکاؤ کے ذریعے اونچے پیڑوں اور دشوار گزار علاقوں پر مؤثر طور پر ٹڈی کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

گجرات ،اترپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، بہار اور ہریانہ میں فصلوں کاکوئی خاص نقصان نہیں ہواہے جبکہ راجستھان کےکچھ  ضلعوں میں فصلوں کامعمولی نقصان ہواہے۔

آج (24 جولائی 2020) راجستھان کے باڑمیر، جودھپور، بیکانیر، چورو،ناگور، شری گنگانگر اور بھرت پور ضلعوں میں نابالغ گلابی ٹڈیوں اور بالغ پیلی ٹڈیوں کے جھنڈ سرگرم ہیں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T5WM.png

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4143



(Release ID: 1641129) Visitor Counter : 145