جل شکتی وزارت

جموں و کشمیر کے گاؤں گاؤں تک جل جیون مشن کا نفاذ

Posted On: 02 JUN 2020 1:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 2 جون، 2020،جل جیون مشن کا اہم مقصد ملک کے ہر ایک دیہی کنبے کو طویل مدت بنیاد پر وافر مقدار میں طے شدہ عمدگی کے حامل پینے کے پانی کے لئے ایک عملی گھریلو نل کنکشن فراہم کرنا ہے۔ دیہی عوام میں پروجیکٹ کے تئیں ملکیت کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ومعاشرے کو آپس میں یکجا کرنے کے لئے گرام پنچایتوں ؍ دیہی  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کمیٹیوں ؍ آبی کمیٹیوں کو پانی کی منصوبہ بندی کے لامحدود اختیارات فراہم کئے گئے ہیں۔ گاؤں کیلئے دیہی منصوبہ عمل  وضع کر کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر کے جل جیون مشن کے تحت پائپ کے ذریعے پانی کی بہم رسانی کے ساتھ ساتھ ہر گھر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اپنا منصوبہ عمل پیش کیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 18.17لاکھ کنبے ہیں۔ 5.75لاکھ کنبوں کے پاس ایف ایچ ٹی سی دستیاب ہے۔ اس میں سے برس 21-2020 تک جموں و کشمیر میں 1.76 لاکھ کنبوں کو ایف ایچ ٹی سی دستیاب کرانے کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے اور سال رواں میں یوٹی کے 3اضلاع یعنی گاندربل، سری نگر اور رائسی کے تمام 5ہزار گاوؤں کو صد فیصد بنیاد پر ایف ایچ ٹی سی کوریج کے تحت لانے کا منصوبہ ہے۔ اس مالی سال میں مرکزی شراکت داری کی شکل میں 681کروڑروپے یوٹی حکومت کو فراہم کرائے گئے ہیں۔ یوٹی 25-2024تک قومی ہدف سے قبل دسمبر 2022تک 100فیصد احاطے کا منصوبہ وضع کر رہا ہے۔ ایسا کر کے جموں و کشمیر نل کنکشن فراہم کرنے کے اولوالعزم ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایک سرکردہ مثال ہوگا۔

حکومت کا ارادہ ہے کہ معاشرے کے نادار اور حاشیئے پر زندگی بسر کرنے والے طبقات کو اپنے گھروں میں نل کنکشن کے توسط سے پانی حاصل ہو سکے اور کووڈ-19وبائی مرض کے دور میں سماجی طور پر فاصلہ بنائے رکھنے کویقینی بنایا جا سکے، جس سے دیہی معاشرہ محفوظ رہے گا۔ پینے کے پانی سے متعلق کاموں کو ترجیحاتی بنیاد پر شروع کرنے کےلئے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشاورت نامے جاری کئے گئے ہیں تاکہ دیہی کنبوں کو نل کنکشن دستیاب کرانے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں اور باہر سے آ کر قیام کرنے والے کامگاروں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے دوہرے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔ 98پانی کی جانچ کرنے والی تجربہ گاہوں میں سے یو ٹی رواں سال کے دوران 10تجربہ گاہوں کی این اے بی ایل کی منظوری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اصلاحی اقدامات کرنے کےلئے، پانی کی عمدگی کی جانچ کےلئے معاشرتی سطح پر فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ دستیاب کرائے جائیں گے۔یوٹی نے عمدگی سے متاثر تمام 4بستیوں کو پینے کے پانی دستیاب کرانے کا منصوبہ وضع کیا ہے۔ مودی حکومت کےذریعے شروع کی گئی ملک گیر جل جیون مشن اسکیم سے جموں و کشمیر میں پانی کی قلت سے دو چار  دشوار گزار علاقے اودھم پور کے گھوردی بلاک کے برمین علاقے میں رہنے والوں کو کچھ راحت حاصل ہوئی ہے، وہیں اس کورونا کے دور دورے والے وقت میں یہ اسکیم یہاں کے مقامی لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار بھی مہیا کرا رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ جل جیون مشن اسکیم کو مرکزی حکومت نے 2019 میں شروع کیاتھا۔ مرکزی حکومت کی جل شکتی وزارت  کے تحت چلائی جا رہی اس اسکیم کےتحت ملک کے تمام گھروں میں 2024تک پائپ لائن کے ذریعے صاف ستھرا پینے کا پانی بہم پہنچانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔

اودھمپور کے دوردرازجغرافیائی لحاظ سے دشوار گزار برمین کے ہر گھر میں نل کےذریعے پانی پہنچانے کی اس مہم کی وجہ سے  گاؤں میں تیزی سے کام شروع ہو چکا ہے۔ بی ڈی سی کی صدر، شریمتی آرتی شرما نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے محترم  وزیراعظم کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہےکہ انہوں نے اس طرح کی اسکیم کا منصوبہ وضع کیا اور کام کے مقام پر دستیاب رہ کر کام کی نگرانی بھی کی۔

یہاں اس بات کا ذکر کیا جا سکتا ہے کہ اس اسکیم سے پہلے برمین کے لوگوں کو کافی دور پیدل چل کر پانی لانا پڑتا تھا، جس میں دشوار گزار پہاڑی چٹانوں کی چڑھائی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مرکز کے اس اولوالعزم ہر گھر جل مشن سے یہاں کے لوگوں کو کافی راحت حاصل ہوئی ہے۔ اس مہم کے تحت ہر گھر کے اندر پانی کے نلکے لگائے جا رہے ہیں، جس سے لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی کے مسئلے کا حل بھی تیزی حاصل ہو رہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب پوری دنیا کورونا کے وبائی مرض سے دوچار ہےاور ملک میں لاکھوں مزدور شہروں سے اپنے گھر دیہی علاقوں کی جانب فرار حاصل کر رہے ہیں، ایسے میں اس اسکیم کے توسط سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔جل جیون مشن میں مقامی مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کے مرکز کے اس فیصلے سے نہ صرف اس خطے میں پانی کی قلت ختم ہوگی، بلکہ مستقبل میں نقل مکانی کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے مزدوروں کو نہ صرف اس وبائی مرض سے محفوظ رہنے کے ذرائع سے واقف کرایا گیا ہے، بلکہ انہیں ماسک اور سوشل ڈسٹینسنگ کے تحت کام کرنےکے لئے بھی حوصلہ افزائی فراہم کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-2983

                      



(Release ID: 1628700) Visitor Counter : 246


Read this release in: Hindi