وزارت خزانہ

کابینہ نے ہنگامی حالات ، قرض لائن ضمانت اسکیم (ای سی ایل جی ایس)کے توسط سے تین لاکھ کروڑ روپے کی اضافی فنڈنگ کو منظوری دی


قومی قرض ضمانت ٹرسٹی کمپنی لمٹیڈ(این سی جی سی ٹی)کے زیر احاطہ 100 فیصد قرض ضمانت رکن قرض دینے والی اداروں کو فراہم کی جائے گی

بہت چھوٹی، چھوٹی ، اوسط درجے کی اکائیوں (ایم ایس ایم ای)قرض داروں ، مُدرا قرض داروں سمیت متعلقہ مستحق اداروں کو ضمانت شدہ ہنگامہ حالات قرض لائن (جی ای سی ایل)

Posted On: 20 MAY 2020 2:17PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی ،20مئی2020: مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیامت میں درج ذیل منظوریاں دی ہیں:

  • مستحق ایم ایس ایم ای اور دلچسپی رکھنے والے مُدرا قرض داروں کو ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کی شکل میں 3لاکھ کروڑ روپے کی اضافی فنڈنگ ۔
  • اسکیم کے تحت مستحق ایم ایس ایم ای اور دلچسپی رکھنے والے مُدرا قرض داروں کو 3لاکھ کروڑ روپے تک کی اضافی فنڈنگ کے لئے نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمٹیڈ (این سی جی سی ٹی)کی جانب سے 100 فیصد گارنٹی احاطہ فراہم کرایا جائے گا اور یہ سہولت ضمانت شدہ ہنگامی قرض لائن (جی ای سی ایل)سہولت کے طورپر فراہم کرائی جائیں گی۔

اس مقصد کے لئے حکومت ہند اپنی جانب سے 41600کروڑ روپے کی رقم فراہم کرائے گی، جس کا احاطہ رواں اور آئندہ تین مالی سالوں پر ہوگا۔

کابینہ نے یہ منظوری بھی دی ہے کہ اسکیم جی ای سی ایل کے تحت منظور شدہ تمام قرضوں کےلئے نافذ العمل ہوگی اور یہ نفاذ اسکیم کے اعلان کی تاریخ سے لے کر 31اکتوبر 2020ء تک یا اس وقت تک کی مدت تک کے لئے ہوگا، جب تک کہ 300000کروڑ روپے کی رقم (جو بھی پہلے وقوع پذیر ہو)جی ای سی ایل کے تحت منظور نہ ہوجائے۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

 

(U: 2664)



(Release ID: 1625420) Visitor Counter : 190