وزارتِ تعلیم

طلبا کی صحت وخیر وعافیت کے لئے مرکزی وزارت برائے فروغ وسائل انسانی ووزرات صحت وخاندانی بہبود نے مشترکہ طور سے جامع اسکول ہیلتھ پروگرام (ایس ایچ پی)تیار کیا: وزیر فروغ وسائل انسانی

Posted On: 19 MAR 2020 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،20 مارچ 2020:

مرکزی وزیر برائے فروغ وسائل انسانی ڈاکٹر رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے راجیہ سبھا میں اپنے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فروغ وسائل انسانی کی وزارت کے محکمہ اسکولی تعلیم وخواندگی  اور صحت وخاندانی بہبود کی وزارت نے آیوشمان بھارت کے تحت  طلبا کی صحت وخیر وعافیت کے لئے مشترکہ طور سے  اسکول ہیلتھ پروگرام (ایس ایچ پی) تیار کیا ہے، جس کا مقصد اسکولی بچوں کو ان کی نمو اور ترقی نیز صحت وخیر عافیت  کےفروغ کے ذریعہ اسکولی بچوں کی صحت وخیر عافیت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ پی کے تحت کل 11 مرکزی خیال کی شناخت کی گئی ہےجو بعض پیداواری صحت اورایچ آئی وی سے بچاؤ کے قواعد واصولوں میں شامل ہیں۔ ان موڈیول سے اسکولی بچوں میں بیداری پیدا کی جاسکے گی۔

جناب پوکھریال نے اپنے جواب میں مزید بتایا کہ قومی نصاب کے فریم ورک 2005 (نیشنل کریکولم فریم ورک) کے اصولوں اور ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم وخواندگی نیشنل پاپولیشن ایجوکیشن پروجیکٹ (این پی ای پی) کے جزو کی حیثیت سے  اس مشترکہ اسکیم پر عمل آوری کررہا ہے۔ اے ای پی کے تدریسی نتائج  کے جزو کی حیثیت سے بچوں کے دور نونہالی میں ایچ آئی وی؍ ایڈس اور  سبسٹینس ڈرگ (ابیوز) ایچ آئی وی ایڈس اور کارگر دواؤں کی  بداستعمالی  کے بارے میں بچوں کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

 

****

 ( م ن ۔س ش ۔ ع ر)

U-1362


(Release ID: 1607284) Visitor Counter : 92


Read this release in: English