خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نونہال بچیوں کو بااختیار بنانا

Posted On: 19 MAR 2020 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،20 مارچ 2020:

ترقی خواتین واطفال کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے راجیہ سبھا میں اپنے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نونہال بچیوں کے لئے اسکیم فار ایڈولیسینٹ گرلز (ایس اے جی) امبریلا انٹیگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروس (آئی سی ڈی ایس) اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ ان اسکیموں کا آغاز یکم اپریل 2018 سے اسکول نہ جانے والی 11 سے 14 برس تک کی عمر کی بچیوں کو اپنی خودترقی اور بااختیار  بنائے جانے کے لئے کیاگیا ہے۔ اس کا مقصد ان بچیوں کی  غذائی اور صحت ، صفائی ستھرائی  کی صورتحال کے بارے میں ایڈولیسینٹ ریپروڈیکٹو اینڈ سیکسول ہیلتھ (اے آر ایس ایچ) کے ذریعہ بیداری پیدا کرنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت آنگن واڑی ورکر، پی آر آئی، اسکولی اساتذہ اور دیگر دعویداروں کی مدد سے اپنے علاقوں کے گھروں کا دورہ کرتی ہیں تاکہ 11 سے 14 برس تک کی عمر کی نونہال اسکولی بچیوں کی شناخت کرنا اور انہیں ان اسکیموں سے استفادہ کرنے کے لئے اپنا اندراج کرانے کا مشورہ دینا ہے۔

اس اسکیم میں مڈ میڈیا سرگرمیوںکلجستھاؤں کے ذریعہ نونہال بچیوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس مقصد سے بچیوں میں بیداری کے لئے نکر ناٹکوں اور وقتاً فوقتاً جائزوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ جائزے ویڈیو کانفرنسوں اور ریویو میٹنگ کے ذریعہ بھی لئے جاتے ہیں۔

 

****

 ( م ن ۔س ش ۔ ع ر)

U-1361



(Release ID: 1607283) Visitor Counter : 96


Read this release in: English