بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی  اور گرا م اُدیوگ کا احیا

Posted On: 19 MAR 2020 2:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19؍مارچ،بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ  بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت ( ایم ایس ایم ای) کھادی اور گرام اُدیوگ کمیشن (کے وی آئی سی) کے وساطت سےصرف بہار ہی میں نہیں، بلکہ پورے ملک میں کھادی کا احیااور کھادی  کی مصنوعات میں اضافے کے لئے کھادی اصلاح اور ترقیاتی پروگرام (کے آر ڈی پی) اسکیم پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

 

کھادی اور گرام ادیوگ  (کے وی آئی) سیکٹر کی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور اصلاح کی غرض سے حکومت ہند کے ذریعہ منظور شدہ کھادی اصلاح اور ترقیاتی پروگرام (کے آر ڈی پی)  ایک  جامع اصلاحی پروگرام ہے۔ اِسے ایشیائی ترقیاتی بینک سے امداد حاصل ہے ۔  یہ پروگرام  مارکٹ کے موجودہ رجحان سے ہم آہنگ ہے۔ اس پروزارت ،روزگار کے مواقع، دستکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے نیز کھادی کو اس کا جائز مقام دلانے کے اعتبار سے  عمل درآمد کر رہی ہے۔

 

مقاصد:  کے آر ڈی پی کا مقصد پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعہ کھادی اور گرام ادیوگ کو فعال بنانا ہے۔ اس کے مخصوص مقاصد میں  درج ذیل شامل ہیں:

1.مارکٹ کی ڈمانڈ اور رجحانات کے مطابق کھادی کو اس کا جائز مقام دلانا۔

2.دستکاروں کی فلاح و بہبود اور تفویض اختیارات کو بہتر بنانا۔

3.کھادی کی صنعتوں (کے آئی) کی وسیع پیمانے پر صلاحیت سازی کرنا۔

4.ادارہ  جاتی میکانزم کو مستحکم کرنا۔

5.کھادی ادارے کی سطح پر ایم آئی ایس کا عمل درآمد اور کے وی آئی سی میں ای- گورننس۔

6.روایتی گرام  ادیوگ کی کلیدی ترقی۔

 

ریاست بہار میں کھادی پروگرام کو ازسرنو فعال کرنے کےلئے 1484.93 لاکھ روپے کے مالی خرچ سے کے آر ڈی پی کے تحت کُل 22 کھادی اداروں کو امداد مہیا کرائی گئی ہے۔

 

ایم ایس ایم ای کی وزارت کھادی پروگرام کے فروغ اور ترقی کے لئے کے وی آئی سی کو امداد اور سبسڈی کی شکل میں مالی امداد فراہم کرتی ہے۔وزارت نے سال 20-2019 کے دوران کھادی پروگراموں کے فروغ کے لئے کھادی وکاس یوجنا کو منظوری دی ہے، جس کے تحت درج ذیل عناصر کی شکل میں امداد مہیا کرائی جاتی ہے۔

 

  • تبدیل شدہ مارکٹ ترقیاتی مدد  (ایم ایم ڈی اے): کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن ( کے وی آئی سی) رجسٹرشدہ کھادی اداروں کو  مارکٹ ترقیاتی امداد مہیا کراتا ہے۔ کمیشن پیداواری سرگرمیوں میں مصروف کھادی دستکاروں کو  کُل ایم ایم ڈی اے کا 40 فیصدمالی امداد مہیا کراتا ہے۔
  • سود سبسڈی اہلیت سرٹیفکیٹ (آئی ایس ای سی) اسکیم: کے وی آئی سی کھادی پروگرام کے تحت پیداواری اور پیداواری مصنوعات کی فروخت سے متعلق سرگرمیوں کے لئے کھادی اداروں کے ذریعے لئے گئے ورکنگ پونجی  قرض پر سود سبسڈی دیتا ہے۔ اسکیم کے تحت کھادی اداروں کے ذریعے سالانہ 4 فیصد سود کی ادائیگی کی جاتی ہے ، جبکہ باقیماندہ رقم یعنی 4 فیصد چھوڑ کر    اصل قرض سود سبسڈی کی شکل میں حکومت کے ذریعے ادا کی جاتی ہے۔
  • کھادی دستکاروں کے لئے ورک شیڈ اسکیم :کھادی دستکاروں کو کام کا بہتر ماحول اور خام مال کے ذخیرے کے لئے ورک شیڈ مہیا کرایا جاتا ہے۔ اسکیم کے تحت  فی ورک شیڈ 60 ہزار روپے تک کی مالی امداد مہیا کرائی  جاتی ہے۔
  • بیمار کھادی اداروں کے احیا کے لئے مسائل میں گھرے کھادی اداروں کو معمول پر لانے کے لئے 9.90لاکھ تک کی مالی امداد مہیا کرائی جاتی ہے۔ کے وی آئی سی، کھادی اداروں  اور کے وی آئی بی کے ذریعے چلائے جا رہے سیلس کاؤنٹروں کی  تزئین اور جدید کاری کے لئے ‘‘مارکٹنگ  بنیادی ڈھانچہ کی امدادی اسکیم ’’ کے تحت  مالی امداد مہیا کرتی ہے۔
  • روزگار یُکت گاؤں (آر وائی جی): 50گاوؤں میں جہاں  روزگار کے مواقع موجود نہیں ہیں، وہاں وسیع تناظر میں روزگارکے ثانوی اور معاون اضافی مواقع پیدا کرنے کے لئے   12500اضافی براہ راست روزگارکے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے کھادی وکاس یوجنا کے تحت ایک نیا عنصر سبسڈی     پر مبنی ماڈل کی جگہ پر صنعت کاری پر مبنی ماڈل شروع کیا گیا ہے۔ اس سے 18265 روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جن میں 12500براہ راست مواقع اور 5765مواقع بالواسطہ ہوں گے ۔ اس سے 261کروڑ روپے کی حد تک اضافی قدروقیمت والی مصنوعات کی سالانہ پیداوار کی صلاحیت بھی پیدا ہوگی۔ ریاست بہار میں کھادی پروگرام کے تحت مجموعی ترقی کی آر وائی جی اسکیم کے تحت      2 گاؤں کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) نئی دہلی  میں اس کے ہَب اور شیلانگ، بنگلورو، کلکتہ اور گاندھی نگر کے اسپوکس کے ساتھ مل کر کھادی کےلئے عمدگی کا مرکز (سی او ای کے) قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ سی او ای کے کا اصل مقصد گھریلو اور بین الاقوامی مارکٹ میں نام کمانے کےلئے کھادی سیکٹر کو ڈیزائن مہیا کرانا ہوگا۔

کھادی کی اصلیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ ‘‘ کھادی مارک’’ ریگولیشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

اب تک 2326 کھادی ادارے، کھادی پروگرام کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 85 کھادی ادارے ریاست بہار میں کام کر رہے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 (م ن- ش س-ک  ا)

U-1342



(Release ID: 1607224) Visitor Counter : 128


Read this release in: English