اقلیتی امور کی وزارتت

حج زائرین کی تعداد میں اضافہ


حج ہاؤس کی تعمیر کے لئے فنڈ

Posted On: 19 MAR 2020 4:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19؍مارچ،آئین کے تحت  ’’نظام عامہ‘‘ اور ’’پولیس‘‘ ریاستوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ امن وقانون بر قرار رکھنے کی ذمہ داری ، اقلیتوں سمیت  تمام شہریوں کے خلاف جرائم کا اندراج اور  قانونی چارہ جوئی  کی ذمہ داری بھی  متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ بھارتی حکومت  داخلی سکیورٹی اور ملک میں امن وقانون کی صورت حال پر نظر رکھتی ہے اور  امن و قانون برقرار رکھنے ، عوامی  بھائی چارے  اور  فرقہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے  وقتا فوقتا  مناسب  ہدایت اور ایلرٹس  جاری کرتی ہے۔ حکومت  اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں کی مدد کرنے کے لئے  مرکزی مسلح پولیس فورس  ( سی اے پی ایف ) کی تعیناتی  بھی کرتی ہے۔

جہاں تک حج زائرین کا سوال ہے،  ملک کے  حج زائرین کی کل تعداد کے بارے میں بھارتی حکومت اور  سعودی عرب  کی سلطنت کے درمیان باہمی طور پر  تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی سلطنت  ہر سال  بھارت سمیت  ہر ملک کے لئے  حج کا  کوٹا  مقرر کرتی ہے۔

بھارتی حج کمیٹی  کے ذریعے  فریضہ  حج  کی ادائیگی کے لئے جانے والے زائرین کے  ہوائی سفر  پر  دی جانے والی سبسڈی حج 2018 سے  ختم کی جاچکی ہے اور  سال 20-2019  میں حکومت کے ذریعے  کسی بھی  حج زائرین  کو  سبسڈی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

مرکزی حکومت  کی ملک میں  حج ہاؤسز تعمیر کرانے کی کوئی اسکیم نہیں ہے اور اسی لئے اس مقصد کے لئے  مرکزی حکومت نے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیا ہے۔ البتہ  ریاستی حکومتیں  اپنی ریاست حج کمیٹی کے ذریعے  اپنی ریاست میں حج ہاؤس تعمیر کراسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ  حج کمیٹی آف انڈیا  ایک آئینی ادارہ ہے، جو  اقلیتی امور کی وزارت کے تحت  آتی ہے اور  یہ  ریاست  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حج کمیٹیوں کو  اس مقصد سے کچھ  مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا سے موصولہ معلومات کے مطابق   ریاست  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں  ملک میں  ایس ایچ سیز   کے ذریعے تعمیر کردہ ہاؤسز کی تعداد  درج ذیل ہے۔

ملک میں ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ  کے تحت حج ہاؤس

نمبرشمار

ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقہ

 مقام ؍ شہر

 

آسام

 گوہاٹی

 

بہار

 پٹنہ

 

گجرات

 احمد آباد

 

جموں وکشمیر

 سری نگر

 

جھارکھنڈ

رانچی

 

کرناٹک

 بینگلورو

 

کیرالہ

کالی کٹ

 

مدھیہ پردیش

 بھوپال

 

مہاراشٹر

ممبئی، ناگپور

 

راجستھان

جے پور

 

تمل ناڈو

چنئی

 

تریپورہ

 اگرتلہ

 

تلنگانہ

حیدر آباد

 

اترپردیش

 غازی آزاد، لکھنؤ

 

مغربی بنگال

 کولکاتا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں  ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مذکورہ بالا معلومات فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-1354



(Release ID: 1607217) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Tamil