وزارت دفاع
فوج میں افرادی قوت اور محکمہ دفاع میں سویلینز کی تعداد میں کمی
Posted On:
18 MAR 2020 3:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 مارچ /رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائیک نے ڈاکٹر ششی تھرور کے لوک سبھا میں پوچھے گئےسوال کے تحریری جواب میں آج یہ اطلاع فراہم کی۔
یکم اپریل 2019 کو فوجی اور محکمہ دفاع کے سیویلن پینشنروں کی تعداد اور اس پر ہونے والے اخراجات پچھلے دو برسوں میں مندرجہ ذیل رہے۔
زمرہ
|
تعداد
|
2018-2019 کے دوران ہونے الے اخراجات (روپے کروڑ میں.)
|
2019-2020
کے دوران(فروری 2020 تک ) ہونے والے اخراجات روپے کروڑ میں).)
|
فوجی افراد
|
25,87,078
|
1,01,774.61
|
1,17,259.26
|
محکمہ دفاع کے سیولین کی تعداد
|
6,01,783
|
کھاتوں اور بجٹ میں فوجی افراد اور محکمہ دفاع میں کام کرنے والے سیویلین کے بارے میں اخراجات الگ الگ مرتب نہیں کئے جاتے ۔ حکومت نےماہرین کی کمیٹی ( سی او ای) کی سفارشات منظوری کرلی ہیں جس میں 2600 لڑاکا عہدوں اور 3100 سیویلین عہدوں سے زیادہ سے زیادہ کام لینے کے لئے کہا گیا ہے۔ حکومت روزمرہ کے انتظام کے لئے نئی ٹکنالوجی کا پہلےہی استعمال کررہی ہے اور معمول کے کام /انتطام کو صحیح طریقے سے چلانے کے لئے اسے ا ور بہتر بنانے پر رضا مند ہے۔
آر بی آئی نے ایجنسی بینکوں کی طرف سے پنشن دیئےجانے کے ماسٹر سرکلر ، جو ان کے مراسلے نمبر RBI/2013-13/103, DGBA.GAD.No.H4/31.05.001/2012-13۔مورخہ 2 جولائی 2012 کو جاری کیا گیا تھا، میں پنشن /فیملی پنشن/پنشن کے بقایا جات کی تاخیر سے کی جانے والی ادائیگی کے لئے سود کی ادائیگی کے ضابطے مقرر کئےہیں۔ ان احکامات کو سرکلر vide PCDA (P) Circular No. 165۔ مورخہ 22 فروری 2013 کے تحت جاری کئے گئے تھے۔
محکمہ نے اکتوبر 2017 سے ای پی پی اوز کے اجرا پر عمل درآمد کیا ہے۔ اب تک 11 لاکھ سے زیادہ ای پی پی اوز جاری کئے جاچکےہیں۔ پنشن پانے والوں کی شکایات عام طور پر CPENGRAMS/CPGRAMS کے ذریعہ وصول کی جاتی ہیں۔ اور ان کا مقررہ وقت میں جواب دیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ج ۔ ج۔
(Release ID: 1606998)
Visitor Counter : 105