وزارت دفاع

اسلحہ جات کی سپلائی کے لئے امریکہ سے معاہدہ

Posted On: 18 MAR 2020 3:57PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  18 مارچ  / رکشا راجیہ منتری جناب   شری پد نائک  نے آج لوک سبھا میں جناب پرویش صاحب سنگھ ورما اور جناب وجے کمار ہنس داک کو ایک  تحریری جواب میں بتایا ہے  کہ ہیلی کاپٹروں اور  خود حفاظتی سوٹ کے حصول کے لئے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ اور  پیشکش اور منظوری سے متعلق  دو مراسلات ( ایل او اے ) کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ ہیلی کاپٹروں کی ڈلیوری مئی ، 2021 ء سے شروع ہو گی ۔

          امریکہ ، روس ، فرانس  ، جرمنی ، اسرائیل ، برطانیہ  جیسے ممالک  دفاعی سا ز وسامان کے سرکردہ بر آمد کار ہیں ۔ دیگر ممالک  کی دفاعی ضروریات ، جن میں جنوبی ایشیا کے ممالک بھی  شامل ہیں   ، وہ پبلک ڈومین کے تحت دستیاب نہیں ہیں ۔   

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ ع ا  )     

U. No. 1312


(Release ID: 1606954) Visitor Counter : 138


Read this release in: English