وزارت دفاع
دفاعی ساز و سامان کی در آمد
Posted On:
18 MAR 2020 3:55PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 18 مارچ / رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں شریمتی میناکشی لیکھی کو ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ 19-2018 ء کے دوران دفاعی در آمدات پر 45705.57 کرو ڑروپئے کی رقم خرچ کی گئی ہے ۔ 19-2018 ء کے مالی سال کے لئے دفاعی بجٹ کی فی صد ( دفاعی خدمات تخمینے ) ، جو تنخواہوں سے متعلق ہیں ، وہ 46.10 فی صد ہے اور دفاعی تحقیق و ترقیات ادارے ( تنخواہوں کےعلاوہ ) پر عائد ہونے والے اخراجات کی فی صد 4.42 فی صد ہے ۔ وزارت کے تحت ہتھیار اہم حصولیابی بجٹ کے تحت حاصل کئےجاتے ہیں ، جو 19-2018 ء کے دوران 24.73 فی صد دفاعی بجٹ کے لحاظ سے صرف کئے گئے ۔
دفاعی ساز و سامان کی اہم حصولیابی مختلف گھریلو اور غیر ملکی فروخت کاروں سے کی جاتی ہے ، جس کا انحصار مسلح دستوں کی آپریشنل ضروریات پر ہوتا ہے تاکہ انہیں سلامتی سے متعلق تمام تر چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لئے ہر طرح سے چاق و چوبند رکھا جا سکے ۔ وہ بڑے ممالک ، جہاں سے دفاعی سا زو سامان حاصل کئے گئے ہیں ، اُن میں روس ، امریکہ ، اسرائیل ، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ع ا )
U. No. 1311
(Release ID: 1606952)
Visitor Counter : 109