وزارت دفاع

دفاعی ساز و سامان کی حصولیابی

Posted On: 18 MAR 2020 3:54PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  18 مارچ  / رکشا راجیہ منتری جناب   شری پد نائک  نے آج لوک سبھا میں  جناب انل فیروجیا   کو  ایک  تحریری جواب میں بتایا ہے  کہ دفاعی ساز و سامان کی  اہم حصولیابی کا کام ممکنہ خطرات ، آپریشن سے متعلق چنوتیوں اور  مسلح دستوں کو   ٹیکنا لوجی میں رونما ہونے والی  تبدیلیوں کے لحاظ سے چاق و چوبند رکھنے  کی ضرورت کے پیش نظر کیا جاتا ہے تاکہ سلامتی سے متعلق  تمام تر چنوتیوں کا سامنا کیا جا سکے ۔

          گذشتہ تین برسوں کے دوران ( 17-2016 ء سے 19-2018 ء )  اور  رواں  مالی سال کے دوران ( دسمبر ، 2019 ء تک ) حکومت نے  138 اہم  حصولیابی تجاویز کو  ضرورت کے تحت  منظوری دی ہے تاکہ  تھرمل امیجنگ نائٹ ویژن  انسٹرومنٹ کو  دیسی وسائل / مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے  آگے بڑھایا جا سکے ۔  ان حصولیابیوں میں  درج ذیل نکات شامل ہیں :

  • گہرے اندھیرے میں   دیکھنے کی صلاحیت فراہم کرنا ۔
  • دھول اور میدانِ جنگ میں اٹھنے والے دھوئیں کے درمیان  بھی دیکھنے کی صلاحیت ۔
  •  نشانے پر  گولی باری کرنے کے لئے نگرانی  اور ٹارگیٹ تک پہنچنے کا انتظام ۔
  • زمین پر مرتکز ، بحری یا فضائی پلیٹ فارم کی فراہمی ۔

اندرونِ ملک تیار کئے گئے  کچھ بڑے نظام  یا تو یہاں وضع کئے گئے ہیں یا انہیں مربوط کرکے مسلح دستوں یعنی  ہوائی پیشگی وارننگ اور کنٹرول ( اے ای ڈبلیو اینڈ سی )  نظام  ، مربوط گائیڈڈ میزائل ترقیات نظام کے تحت میزائل کی تیاری  ( آئی جی ایم ڈی پی ) ، راڈار ، سونار ، تارپیڈو وغیرہ   میں برائے کار لایا گیا ہے اور شامل کیا گیا ہے ۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ ع ا  )     

U. No. 1310


(Release ID: 1606951) Visitor Counter : 116


Read this release in: English