زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پی ایم کسان اسکیم کے تحت مالی امداد

Posted On: 17 MAR 2020 6:02PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  18مارچ 2020زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا نے آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مستفید  ہونے کے لئے اہل کسانوں کے کنبوں  کی شناخت اور پی ایم کسان پورٹل پر ان کی صحیح معلومات اپ لوڈ کرنے کی پوری ذمہ داری متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوںکی سرکاروں  کی ہے ۔ان کی طرف سے اپ لوڈ کئے گئے مستفدین کے اعدادوشمار کی توثیق   مختلف  متعلقہ ایجنسیوں کے  ذریعہ  کئی سطح  پر کی جاتی ہے ،جس میں  بینک  بھی شامل ہیں۔اپ لوڈ  کئے گئے  ان اعدادوشمار میں  مختلف سطحوں  پر غلطیوں کی وجہ سے اعداد وشمار کو ریاستوں  /  مرکز  کے زیر انتظام علاقوںکی سرکاروں کی طرف سے  مسترد کیا جانا اور غلطی سے پاک اعدادوشمار کو دوبارہ اپ لوڈ کیا جانا بھی شامل ہے۔اس کے بعد ہی  رقم کو مستفدین کے بینک کھاتوں  میں کامیابی کے ساتھ منتقل کیا جاتا ہے ۔ مہاراشٹر سرکار کی طرف سے31 مارچ  2019 تک  اپ  لوڈ کئے گئے ،غلطی سے پوری طرح  پاک اعداد وشمار کی بنیاد پر  19-2018  کے  پہلے عرصے کے لئے مالی فوائد   19,24,874 مستفدین کے لئے جاری کئے گئے البتہ (11 مارچ 2020 تک ) یہ فوائد  ریاست کی طرف سے  88,58,291  مستفدین کے لئے جاری کئے گئے ۔

اب تک          9,01,60,805مستفدین کے اعدادوشمار  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی طرف سے پی ایم کسان پورٹل پر اپ لوڈ کئے گئے ہیں، جن میں سے پورے ملک میں 7,60,65,061 مستفدین کو مالی فائدے منتقل کئے گئے ہیں  ، جن میں  مہاراشٹر کے   70,47,466 مستفدین  بھی شامل ہیں،  یہ فائدے  توثیق شدہ  اعدادوشمار  کی بنیاد پر منتقل کئے گئے ہیں۔بقیہ اعدادوشمار تصحیح کے مرحلے میں ہیں۔

          اگرچہ  پی ایم کسان اسکیم  پر پورے ملک میں کامیابی کے ساتھ عمل درآمد ہوا ہے ،جس کے تحت  11 مارچ  2020 تک  8,69,79,391  مستفدین  کو رقوم فراہم کرائی گئی ہیں۔ریاستی سرکاروں  نے لگاتا ر  یہ درخواست کی ہے اور تیزی سے رجسٹریشن ، تصحیح اور بقیہ مستفدین کے اعدادوشمار کو اپ لوڈ کرنے کا کام کرایا ہے  ۔ یہ کام کیمپوں کا انعقاد کرکے  مشن کے انداز  میں  مکمل کرایا ہے ۔ریاستی سرکاروں   اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک ہفتہ وار میٹنگ  منعقدکی جاتی ہے تاکہ اس اسکیم کے بلارکاوٹ عمل درآمد   میں کسی طرح کی رکاوٹ کو دورکیا جاسکے ۔ مرکزی حکومت کے مشورے پرملک کے ہر اہل کسان کے کنبے  کا اندراج کرکے 100فیصد کا میابی حاصل کرنے کے لئے   ریاستی تشہیری  /  بیداری کیمپوں  کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔

          مزید یہ کہ پی ایم کسان پورٹل میں  کسانوں کو  فارمرز کورنر  نامی  ایک خصوصی سہولت  فراہم کرائی گئی ہے جس کے ذریعہ  کسان  اپنا رجسٹریشن خود کرسکتے ہیں ۔ یہ کسان  فارمرز کورنر کے ذریعہ  اپنے  آدھار کارڈ کے مطابق  پی ایم کسان اعداوشمار میں  اپنے ناموںکی تصحیح  بھی کرسکتے ہیں ۔ یہ کسان ،کسانوں کے  کورنر کے ذریعہ  اپنی ادائیگی  کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں  بھی  جانکاری حاصل کرسکتے ہیں  ۔ مستفدین کی ، گاؤں کی مناسبت سے تفصیلات  بھی ، کسانوں کے کورنر پر دستیاب  ہیں ۔

          مغربی  بنگال کی سرکار نے،  جس نے    اس اسکیم  میں  ابھی تک شمولیت اختیار نہیں کی ہے ، ریاست کے تقریباََ  69  لاکھ کسانوں کو اس فائدے سے محروم رکھا  ہے ۔ مغربی  بنگال سرکار سے بھی اس اسکیم  میں  شامل ہونے کی بار بار درخواست کی گئی ہے ۔

۰۰۰

م ن ۔اس۔رم

U-1299



(Release ID: 1606870) Visitor Counter : 83


Read this release in: English