زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زیادہ سے زیادہ قیمت میں اضافہ
Posted On:
17 MAR 2020 6:03PM by PIB Delhi
نئیدہلی 18مارچ 2020۔ زراعت اورکسانوںکی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لو ک سبھا میں ایک تحریر ی جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے 20-2019 کی خریف اور ربیع فصلوں کے لئے کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) میں اضافہ کیا ہے ۔ا ن فصلوںمیں دھان ،گیہوں ،دالیں اورتلہن بھی شامل ہیں۔یہ قیمتیں پیداوار کی لاگت کی ڈیڑھ گنا لاگت پر طے کی گئی ہیں۔جیسا کہ مرکزی بجٹ 19-2018 میں اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت نے 22 لازمی فصلوں کی زیادہ سے زیادہ امدادی قیمت مقرر کی ہے ،جس میں گیہوں ،دالیں اور تلہن شامل ہیں۔یہ ایم ایس پی زرعی لاگتوںاور قیمتوںسے متعلق کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر مقر ر کی گئی ہیں۔یہ قیمتیں ریاستی سرکار وں اور مرکزی وزارتوں / متعلقہ محکموں کے نظریات اور دیگر متعلقہ عناصر پر غٰوروخوض کرتے ہوئے مقرر کی گئی ہیں اس کے علاوہ توہر اور بغیر چھلکے والے ناریل کے لئے ایم ایس پی بھی تل اور سرسوں اور ناریل کی بالترتیب ایم ایس پی کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں۔
ایم ایس پی کی سفارش کرتے ہوئے سی اے سی پی مختلف عناصر پر غور کرتی ہے ، جن میں پیداوار کی لاگت گھریلو اور عالمی منڈیوں میں مختلف فصلوں کی مانگ اور سپلائی کی مجموعی صورتحال ، گھریلو اور بین الاقوامی قیمتیں ،فصلوں کے مابین قیمتوں کے فرق ، زرعی اور غیر زرعی شعبے کے درمیان تجارت کی شرطوں ، بقیہ معیشت پر قیمتوں سے متعلق پالیسی کے امکانی اثرات ،زمین اور پانی کے معقول استعمال اور دیگر پیداواری ذرائع اور پیداوار کی قیمت پر کم سے کم 50فیصدمنافع شامل ہے ۔ ایم ایس پی کی سفارش کرنے سے پہلے کسانوںاور ان کی ایسوسی ایشن کے نظریات پر بھی سی اے سی پی غوروخوض کرتی ہے۔
حکومت ایم ایس پی میں اضافے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ریاستی سرکار سے مشورے حاصل کرتی ہے ۔سی اے سی پی، زیادہ سے زیادہ امدادی قیمت کی سفارش کرنے سے پہلے مختلف متعلقہ فریقوں سے مشورے حاصل کرتی ہے ، جن میں ریاستی سرکاریں بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کی قیادت میں کسانوں کے قومی کمیشن ( این سی ایف ) نے سفارش کی تھی کہ زیادہ سے زیادہ امدادی قیمت پیداوار کی اوسط لاگت سے کم سے کم 50فیصد زیادہ ہونی چاہئے ۔19-2018 کے مرکزی بجٹ میں ایم ایس پی کی سطح ، پیداوار کی لاگت سے ڈیڑھ گنا زیادہ رکھنے کے اصول کا اعلان کیا تھا۔اس کے مطابق ہی حکومت نے خریف ،ربیع اوردیگر تجارتی فصلوں کے لئے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے ۔
م ن ۔اس۔رم
U-1298
(Release ID: 1606869)
Visitor Counter : 154