زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2020 6:01PM by PIB Delhi
زراعت و کسانوں کے بہبود کے امور کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا کے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں ایک ایسا نظام پہلے سے موجود ہے، جس کے تحت سرکار کسانوں سے راست طور پر ان کی پیداوارکی کم از کم امدادی قیمتوں(ایم ایس پی) پر خریداری کرتی ہے، جس کے تحت متعلقہ ریاستی سرکاروں کے ساتھ ایم ایس پی پر سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے مجوزہ رہنما اصولوں کے تحت مشورے سے بہتر اوسط میعار(ایف اے قیو)کی زرعی پیداوارکی خریداری کی جاتی ہے۔اس کے لیے کسانوں کو ادائیگی بنیادی طور سے اصل وقت کا لحاظ رکھتے ہوئے مجموعی معاوضہ فراہمی (آر ٹی جی ایس)/ قومی معاشی فنڈ ٹرانسفر(این ای ایف ٹی) کے تحت خریدار ایجنسیوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ تاہم اگر کسان کو اس کی پیداورا کی ایم ایس پی سے زیادہ قیمت ملتی ہے، تو انہیں کھلے بازار میں اپنی پیداوار فروخت کرنے کی آزادی حاصل ہوتی ہے۔
مرکزی حکومت نے ‘کاشت کاروں پر مشتمل پیداوار کرنے والے افراد کی تنظیموں کی تشکیل اور ان کا فروغ’ کے نام سے مرکزی شعبے کی منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت خصوصی توجہ کے ایک شعبے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ کوالٹی کے حامل پیداوار کے توسط سے برآمدات سمیت زرعی مارکیٹنگ کو فروغ دیا جائے اور اس کام میں ایس پی او کو بھی شامل کیا جائے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت نابارڈ نفاذایجنسیوں میں سے ایک ایجنسی ہے، جس کے لیے امداد فراہم کی جائے گی۔
اس سلسلے میں منڈی محصولات کانفاذ اور وصولی زرعی پروڈیوس مارکیٹنگ کمیٹیوں (اے پی ایم سی) کے ذریعے کی جاتی ہے، جن کی مشتہری متعلقہ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے وضع کیے گئے قوانین کے تحت اے پی ایم سی ایکٹ کے مطابق کی جاتی ہے۔ مرکزی حکومت نے مشتہر شدہ زرعی پیداوار کی تجارت اور سودے وغیرہ کے سلسلے میں عائد کی جانے والی منڈی فیس کو منظم بنانے کی غرض سے ریاستی حکومتوں کو ماڈل ایکٹ یعنی زرعی پیداوار اور مویشیوں کی مارکیٹنگ (فروغ اور سہولت کاری) ایکٹ 2017 کے مطابق مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے یہاں بہ لحاظ قدرقیمت منڈی فیس کو دو فیصد تک محود رکھیں، یعنی جن اشیا کی قدروقیمت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، ان پر دو فیصد محصول عائد کریں اور جلدی خراب ہوجانے والی اشیا پر ایک فیصد محصول عائد کریں۔ تاہم ریاستیں اپنے طور پر زرعی پیداوار کی برآمدات اور ڈبہ بندی کو فروغ دینے کےلیے منڈی فیس عائد کرنے سے استثنی کی سہولت بھی فراہم کرسکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U- 1293