صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاست میں غذا کی جانچ کی لیباریٹریز
Posted On:
17 MAR 2020 1:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17مارچ : صحت اورخاندانی بہبود کے وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ
29ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تغذیہ کی جانچ کے لئے لیباریٹریز( ایس ایف ٹی ایل ) قائم ہیں، جن ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں یہ لیباریٹریاں ہیں ان کے نام درج ذیل ہیں :
آندھراپردیش ، آسام ، بہار، چھتیس گڑھ ، دہلی ، گوا، گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جھارکھنڈ ، جموں وکشمیر ، کرناٹک ، کیرلا، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ ، ناگالینڈ، اڈیشہ ، پڈوچیری ، پنجاب، راجستھان ، سکم ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، تریپورہ ، اترپردیش ، اتراکھنڈاورمغربی بنگال ۔
یہ لیباریٹریز فوڈ سیفٹی اوراسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا ( ایف ایس ایس اے آئی ) کے نیٹ ورک کے تحت کام کررہی ہیں ۔
جن 7ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تغذیہ کی جانچ کی لیباریٹریاں نہیں ہیں ان ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے نام حسب ذیل ہیں:
انڈومان اینڈنکوبار، اروناچل پردیش ، چنڈی گڑھ ، دادراورنگرحویلی ، اوردمن اوردیو، لداخ ، لکشدیپ اورمیزورم۔
تغذیہ کی جانچ کی ریاستی لیباریٹریوں کا قیام وسائل کی دستیابی اور قابل عمل ہونے کی شرط پرہے ۔
481.95کروڑروپے کے تخمینے کے ساتھ ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے تغذیہ کی جانچ کے چلتے پھرتے لیب کی فراہمی سمیت ملک میں تغذیہ کی جانچ کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ایک مرکزی سیکٹرکی اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ اس کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں تغذیے کی نئی لیباریٹریوں کے قیام سمیت جدید آلات اورسازوسامان کے ساتھ 42اسٹیٹ فوڈ لیباریٹریوں (ہرریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقے میں کم از کم ایک اوربڑی ریاستوں میں کم از کم دو) کو تاحال بنایاجائے گا۔بشرطیکہ ریاستی سرکاریں رضامندی ظاہرکریں ۔ اب تک 29ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی کل 38تغذیہ کی لیباریٹریوں کو تاحال اورجدیدبنایاگیاہے اور 280.19کروڑروپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے ۔ اس میں آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے علاقائی پبلک ہیلتھ لیبارٹری کے لئے 0.50کروڑروپے جاری کرنا شامل ہیں ۔
ریاستی سرکاروں کی رضامندی کی شرط پر شمال مشرقی ریاستوں میں تغذیے کی نئی لیباریٹریوں کے قیام کے لئے امداد فراہم کرنے کے واسطے ایف ایس ایس اے آئی کے پاس اپنی سینٹرل سیکٹرکی اسکیم میں گنجائش موجودہے ۔
***************
( م ن ۔ ح ا ۔ ع آ)
U-1281
(Release ID: 1606837)
Visitor Counter : 112