امور داخلہ کی وزارت

مجاہدین آزادی کے لئے پنشن کی تقسیم کے عمل کو موزوں بنانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2020 3:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،17؍مارچ2020:داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں مجاہدین آزادی کے لئے پنشن سے متعلق شکایات کے بارے میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سوتنترتا سینک سمّان یوجنا(ایس ایس ایس وائی)پنشن کی منظوری کے بعد بینکوں کے ذریعے  پنشن تقسیم کی جارہی ہے۔جہاں تک پنشن کی عدم تقسیم کا معاملہ ہے، وزارت داخلہ کوبہت کم شکایتی موصول ہوئی ہیں اور متعلقہ بینک کے ساتھ ان شکایتوں کو فوراً حل کیا گیا ہے۔

جناب ریڈی نے بتایا کہ سوتنترتا سینک سمّان یوجنا کے تحت منحصر پنشن کی درخواست کے عمل کو درست کرنے کے لئے تفصیلی نظرثانی شدہ  پالیسی رہنما خطوط 2014ء جاری کئے گئے ہیں۔ان رہنما خطوط کے مطابق پنشنر کے انتقال کے بعد پنشن متعلقہ بینک کے ذریعے خود بہ خود اس کی بیوہ کو منتقل کردی جاتی ہے، بشرطیکہ وہ چھ مہینے کے اندر اس سلسلے میں درخواست دیں۔ چھ مہینے کے بعد درخواست پنشن  کی گرانٹ اور عمل کے لئے وزارت داخلہ کو بھیجی جاتی ہے۔وزارت داخلہ نے مجاہدین آزادی کی پنشن کی تقسیم کی نگرانی کرنے کے لئے پنشن کی تقسیم کی نگرانی کا ایک سیل قائم کیا ہے۔مزید یہ کہ وقتاً فوقتاً بینکوں کے ساتھ میٹنگیں کی جاتی ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پنشن کی تقسیم خوش اسلوبی سے کی جارہی ہے۔

پنشن مجاز بینکوں کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن  ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر  بینکوں، سی پی اے او ، پی اے او اور اے جی دفاتر کے ساتھ وزارت میں موجود  ریکارڈ کو ملانے کی ایک عمل ہے۔ اس عمل میں پنشنر کا کوئی رول نہیں ہے، اس لیے ڈیجیٹائزیشن کی وجہ سے کسی بھی طرح کے مسائل کا سامنا انتہائی بزرگ پنشنر کو نہیں کرنا پڑے گا۔

 

*************

 

 

م ن۔ح ا۔ ن ع

(U: 1282)


(ریلیز آئی ڈی: 1606826) وزیٹر کاؤنٹر : 105
یہ ریلیز پڑھیں: English