صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نوزائیدہ اورشیرخواربچوں کوغذاکی فراہمی  سے متعلق قومی رہنماخطوط

Posted On: 17 MAR 2020 1:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17مارچ  :  صحت وخاندانی بہبود کے وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ نوزائیدہ اورشیرخواربچوں کو غذاکی فراہمی سے متعلق قومی رہنما خطوط کے مطابق شیرخواربچوں کو پہلے چھ ماہ تک خاص طورپر ماوؤں کا دودھ پلایاجاناچاہیئے ،جس سے ان کی نشوونماء ہو اوروہ صحت مند ہوں اور اس کے بعد ان کی غذاکی ضرورتیں  پوری ہوسکیں ۔ شیرخواربچوں کو تغذیہ سے پرمناسب اور صاف ستھری خوراک یاغذا فراہم کی جانی چاہیئے جب کہ دوسال یا اس سے زیادہ عمرتک اسے ماں کا دودھ پلانے کا عمل جاری رکھاجاناچاہیئے ۔ اگرصحت کی بنیادوں پر سفارش کی گئی ہوتو شیرخوار بچوں کو دودھ کا متبادل یا بچوں کی غذا کاہی استعمال کیاجاناچاہیئے ۔

نوزائیدہ اورشیرخواربچوں کو غذاکی فراہمی سے متعلق قومی رہنما خطوط کے جو مقاصد ہیں ان میں نوزائیدہ اور شیرخواربچوں کے لئے بہترسے بہترنتائج غذائی طورطریقوں میں  بہتری  لاناہے اوربہترسے بہتربتائج دینے والے غذائی طورطریقوں کے حصول کے لئے بیداری پیداکرنا ہے ۔ نوزائیدہ اورشیرخواربچے کو غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے حسب ذیل اقدامات کئے گئے ہیں :

1-ملک میں انفینٹ ملک سبسٹی ٹیوٹ فیڈنگ بوٹلس اورانفینٹ فوڈس ( پیداوار،سپلائی اورتقسیم ) قانون 1993، جس کی   2003میں ترمیم کی گئی تھی ، لاگوکیاگیا تھاتاکہ ماں کے دودھ پلانے کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اوراس کا تحفظ کیاجاسکے اورنوزائیدہ بچے کے غذاکے مناسب استعمال کو یقینی بنایاجاسکے ۔

2-آنگن واڑی سروسیز اسکیم کے تحت نوزائیدہ اورشیرخواربچے کو غذاکی فراہمی کے طورطریقوں سے متعلق حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی ماوؤں کو کونسلنگ فراہم کی گئی ہے ۔

3-پردھان منتری ماترووندنایوجنا (پی ایم ایم وی وائی )  حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماوؤں کے لئے حکومت کی مشروط میٹرنٹی فائدے کی اسکیم ہے اس کے تحت ان حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی ماوؤں کو محنتانہ کے ہونے کی صورت میں جزوی معاوضے کے طورپرنقد ترغیبات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ ان کی صحت میں بہتری آسکے ۔میٹرنٹی بینفٹ ایکٹ میں حال ہی میں جوترمیم کی گئی ہے وہ نوزائیدہ اور شیرخوار بچے کو غذاکی فراہمی کے طورطریقوں کو مستحکم کرنے میں ایک اوراہم قدم ہے ۔

4-پوشن ابھیان میں سماجی ،رویےّ   اورطرزعمل میں تبدیلی پرتوجہ دی گئی ہےاوراس طرح کایاپلٹ تبدیلی کو فروغ دینے  ، تغذیے کی کمی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے اورمجموعی تغذیے سے متعلق بیداری پیداکرنے نیز نوزائیدہ اورشیرخواربچے کوغذاکی فراہمی کے بہترسے بہترنتائج دینے والے طریقہ کارکو فروغ دینے کے لئے ایک عوامی تحریک کی راہ ہموارہورہی ہے ۔

5-خواتین اوربچوں کی نشونماء کی وزارت کے اشتراک سے مدرس ایب سلوٹ افیکشن ( ایم اے اے ) کے تحت نوزائیدہ اورشیرخواربچے کو غذاکی فراہمی سے متعلق مناسب طورطریقوں اور پہلے چھ ماہ تک ماوؤں کادودھ پلانے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔

6-نوزائیدہ بچوں کے لئے گھرپرمبنی دیکھ بھال ( ایچ بی وائی سی ) شروع کی گئی ہے تاکہ آشاکے ورکروں کی طرف سے کمیونٹی پرمبنی دیکھ بھال  فراہم کی جاسکے اور15مہینے تک دودھ پلانے کے عمل کو فروغ دینے کے علاوہ تغذیے کی کونسلنگ میں بہتری پرتوجہ دی جاسکے ۔

***************

( م ن  ۔ ح ا ۔  ع آ)

U-1280



(Release ID: 1606816) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Bengali