وزارت خزانہ

دلّی  میں غیر فعال فرضی پارٹنر شپ فرموں کے ذریعے انکم ٹیکس کی واپسی کے فرضی دعوؤں کا پردہ فاش

Posted On: 17 MAR 2020 12:48PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 16 مارچ /  دلّی این سی آر میں گوتم بدھ نگر اور دیگر کمشنریوں میں بڑی تعداد میں مالکانہ / ساجھے دار رجسٹرڈ  فرضی فرموں کے ذریعہ بڑی تعداد میں ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کی واپسی کے فرضی دعوؤں کا پردہ فاش ہوا ہے۔ سی جی ایس ٹی کے افسران کے ذریعہ 13مارچ، 2020 کو گوتم بدھ نگر دلّی اور این سی آر کے علاوہ، فرید آباد، گوڑ گاؤں، نوئیڈہ اور گریٹر نوئیڈہ میں تلاشی مہم چلائی گئی تھی۔ 

            تلاشی مہم کے دوران، اعلان کردہ احاطوں میں کوئی فرم کام کرنے والی فرم نہیں پائی گئی۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس ریکٹ کے پس پشت دو افراد سرغنہ کے طور پر کام کر رہے ہیں، جنہوں نے مالکانہ / ساجھے دار کے طور پر ان فرموں کے کے وائی سی حاصل کئے تھے۔ تیار شدہ / غیر تیار شدہ تمباکو، یارن، بنائی کی ہوئی فیبرک اور سوتی کپڑے، دیگر ملبوساتوغیرہ سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں بغیر کسی حقیقی حرکت / مال کی سپلائی کے محض غذات پر پائی گئیں۔ ان فرموں نے اب تک 1892 کروڑ روپئے کی ان پٹ ٹیکس رسیدیں تیار کی ہیں۔ 264 کروڑ روپئے کے ٹیکس واپسی کا دعویٰ ان فرموں کے ذریعہ کیا گیا ہے، جس میں سے اب تک 60 کروڑ روپئے لئے جا چکے ہیں۔ مزید بر آں تقریباً 131 کروڑ روپئے کی واپسی کے دعوی التوا میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

            15 مارچ، 2020 کو ان سرغنہ کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں اور ان سے متعلقہ دستاویزات بر آمد کئے گئے ہیں۔ ان کے اقبالیہ بیانات کی بنیاد پر انہیں 16 مارچ، 2020 کو سی جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 69 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.1269ٰ



(Release ID: 1606706) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi