جل شکتی وزارت
لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی
Posted On:
16 MAR 2020 5:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی 17 مارچ 2020 ۔ملک کے ہر دیہی گھرانوں کو فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن (ایف ایچ ٹی سی ) کے ذریعہ 2024 تک روزانہ فی کس 55 لٹر پانی فراہم کرنے کی خاطر بھارت سرکار نے ریاستوں کے ساتھ ساجھیداری کے ذریعہ 3.60 لاکھ کروڑروپے کی لاگت سے جل جیون مشن ( جے جے ایم ) شروع کیا ہے۔
جے جے ایم کی شروعات کے بعدمختلف ریاستوں کے دیہی پانی کی سپلائی کے انچارج وزیروں کی ایک کانفرنس نئی دہلی میں منعقد ہوئی ، جس کے بعد 5 علاقائی ورکشاپیں ہوئیں ، جن کا مقصد مشن پر عمل درآمد کی جزویات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومتوں اور پانی کے شعبے کے دیگر ساجھیداروں کے ساتھ صلاح ومشورے سے اس مشن پر عمل درآمد کے طریقوں کے بارے میں رہنماخطوط 25 دسمبر 2019 کو جاری کئے گئے۔
اس پروگرام پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور اس پر عمل درآمد کی جزویات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی خاطر ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے اہلکار ،ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں اور جل جیون مشن پر عمل درآمد کے سلسلے میں انجنئروں ، ضلع کلکٹروں / ڈپٹی کمشنروں وغیرہ کے ساتھ جائزہ میٹنگوں اور ریاستی ورکشاپوں میں متعلقہ رہنماخطوط پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ 7فروری 2020 کو تمام ساجھیداروں کے ساتھ ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تاکہ ریاستیں ان علاقوں کے بارے میں ترجیحات طے کرسکیں ، جہاں معیاری پانی کی فراہمی نہیں ہے اور ایف ایچ ٹی سیز کے ذریعہ پائپ والے پانی کی فراہمی میں تیزی لاسکیں ۔اس کے علاوہ نینی تال ، اتراکھنڈ میں 27 اور 28 فروری 2020 کو اسپرنگ شیڈ واٹر مینجمنٹ کے بارے میں ایک کانفرنس بلائی گئی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بھارت کے پہاڑی علاقوں میں سائنسی تحقیق پر مبنی پینے کے پانی کی فراہمی میں تسلسل پیدا ہو۔
سال 20-2019 میں جے جے ایم کے لئے بجٹ میں 10000.66 کروڑروپے مختص کئے گئے اور 11 مارچ 2020 کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 9542.89 کروڑروپے جاری کئے گئے۔
ابتدائی شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے ،جس میں شہروں میں پینے کے پانی کی فراہمی بھی شامل ہے ، بھارت سرکار نے ملک کے 500شہروں میں اٹل مشن فار ری جووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن ( اے ایم آر یوٹی ) شروع کیا ۔ یہ پروگرام پانچ سال کے لئے یعنی 16-2015 سے 20-2019 تک کے لئے ہے۔اے ایم آر یوٹی کے تحت بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کئے گئے سالانہ ایکشن پلانوں کی منظوری دیتی ہے اور ان کے لئے مرکزی امداد جاری کرتی ہے۔اس طرح اب تک اے ایم آر یو ٹی کے تحت 44433کروڑروپے کے پانی کی سپلائی کے پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں ، جن میں سے 4287 کروڑروپے کے پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اور 34464 کروڑروپے کے پروجیکٹ زیر عمل ہیں ۔
جل شکتی اور سماجی انصاف نیز تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریر ی جواب میں مندرجہ بالا اطلاع فراہم کی ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔ رم
U-1264
(Release ID: 1606694)
Visitor Counter : 105