وزارتِ تعلیم

مرکزی سنسکرت یونیورسٹیوں کا بل 2020 آج راجیہ سبھا میں پاس کئے جانے کے بعد پارلیمنٹ سے منظور ہوگیا ہے


سنسکرت ،پوری انسانیت بھارت کا ایک تحفہ ہے: جناب رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 16 MAR 2020 7:48PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  17مارچ 2020۔مرکزی سنسکرت یونیورسٹیوں کا بل 2020  آج راجیہ سبھا میں پاس کئے جانے کے بعد پارلیمنٹ سے منظور ہوگیا ہے۔ لوک سبھا نے اسے پہلے  ہی 12دسمبر 2019  کو منظور کردیا تھا۔ بل منظور کئے جانے کے بعداظہار خیال کرتے ہوئے انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک  نے بل منظور کئے جانے میں ان کی حمایت کے لئے ایوان کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بل :

1راشٹریہ سنسکرت سنستھان نئی دہلی ۔2۔شری لال بہادر شاستری راشٹریہ سنسکرت ودیا پیٹ نئی دہلی اور نمبر 3  راشٹریہ سنسکرت ودیا پیٹ تروپتی  کو مرکزی سنسکرت یونیورسٹیوں میں تبدیل کردے گا۔

 جناب نشنک نے کہا کہ بل پاس  کئے جانے کے بعد ان تین یونیورسٹیوں کو سنسکرت  زبان کا علم نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں  بہتر طریقے  پر پھیلانے کے مزیدمواقع میسر آئیں گے۔وزیر موصوف نے کہا کہ سنسکرت ایک سائنسی زبان ہے اور دانشمندی کی زبان ہے۔ انہوں نے یہ  بھی کہا کہ دنیا سنسکرت زبان کی طرف دیکھ  رہی ہے ۔اس لئے اسے نہ صرف بھارت کے کالجوں اور یونیورسٹیوں  میں بلکہ  پوری دنیا کی اعلیٰ  یونیورسٹیوں  میں  پڑھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت پوری انسانیت کے لئے بھارت کا ایک تحفہ ہے اور اس سے عالمی سطح پر بھارت کے وقار میں اضافہ ہوگا۔وزیر موصوف نے بعض عظیم شخصیتوں  مثلاََ عظیم سائنسداں  سر سی وی رمن ، سابق  صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور جرمن  نژاد ماہر لسانیات  میکس مولر کے  سنسکرت کے بارے میں  خیالات  کا حوالہ  دیا۔

 

https://twitter.com/DrRPNishank/status/1239518712572416002

 

انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر نے سنسکرت کی اہمیت ،اس کی ندرت اور اس کے ادب کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں  نے کہا کہ سنسکرت ایک ایسی زبان ہے ، جس کی بہت سی خصوصیات ہیں اور قواعد  ،معنیات   اور تلفظ  اوردرستی وغیرہ  جیسے شعبوں میں  یہ زبان   انتہائی بے مثال ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ دیو ناگری رسم الخط دراصل سنسکرت کا ہی رسم الخط  ہے ۔ انہوں نے  کہا کہ متعدد بھارتی زبانوں میں  بہت سے الفاظ سنسکرت سے اخذ کئے گئے ہیں۔سنسکرت زبان نہ صرف ایک زبان ہے بلکہ یہ ملک کے عظیم  متنوع  کلچر کی شناخت  بھی ہے اوراسی لئے اسے ایک نادر زبان ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ان خصوصیات کی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ سنسکرت زبان میں  مطالعات اور تحقیق کو فروغ دیا جائے ۔  اسی  لئے حکومت نے  مذکورہ بالا تین تعلیمی اداروں کو مرکزی سنسکرت یونیورسٹیوں  میں  تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

          یہ بل پارلیمنٹ کی طرف  سے منظور کئے گئے ان سنگ میل بلوںمیں سے ایک ہے ، جنہوں نے سنسکرت  سے محبت رکھنے والے بہت سے افراد ،اسکالروں  اور ملک میں سنسکرت زبان بولنےوالے لوگوںکی تمناؤں اور پرانی خواہش کو پورا  کیا ہے۔  متعلقہ تین اداروں  کو مرکزی یونیورسٹی کادرجہ دئے جانے سے ان یونیورسٹیوں کی  حیثیت میں اضافہ ہوجائے گا اور یہ یونیورسٹیاں سنسکرت کے شعبے میں  پوسٹ گریجویٹ ، ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ ،تعلیم  نیز ریسرچ  کو فروغ دینے کا کام انجام دیں  گی ۔اس سے بیرونی ملکوں کے  بہت سے لوگوں کو  ہمارے ملک کی ان مایہ ناز  سنسکرت کی مرکزی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرنے اور سنسکرت سیکھنے کی راہ ہموار ہوگی۔         

۰۰۰۰

م ن ۔ج۔رم

U-1262



(Release ID: 1606671) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi