بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم  ایزکے  بلوں کا جلدی کلیئرنس 

Posted On: 16 MAR 2020 2:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16مارچ  :بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکز ی وزیرنتن گڈکری نے آج راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے صنعتوں ( ایم ایس ایم ایز ) کی تاخیرسے کی جانے والی ادائیگیوں سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے لئے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای ) کی وزارت نے درج ذیل اقدامات کئے ہیں :

1- تاخیرسے ہونے والی ادائیگیوں کے معاملات کو حل کرنے کے لئے تمام ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بہت چھوٹی اورچھوٹی صنعتوں سے متعلق سہولتی کونسل ( ایم ایس ای ایف سی ) قائم کئے گئے ہیں ۔ اس کے لئے بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں کی ترقی سے متعلق ایکٹ ، 2006کی شرائط وضوابط کے مطابق  مصالحتی طریقہ کار یاثالثی طریقہ کارکو اختیارکیاگیاہے ۔

2-بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای ) کی وزارت نے تاخیرکی ادائیگیوں سے متعلق آن لائن رجسٹریشن کے ریفرنسیز کو سہولت بہم پہنچانے کے لئے ایم ایس ایم ای سمادھان پورٹل کی شروعات کی ہے ۔

3-وہ کمپنیاں جو کہ بہت چھوٹی  ، اورچھوٹی صنعتوں سے سامان یا خدمات کی سپلائی حاصل کرتی ہیں اوربہت چھوٹی ، چھوٹی صنعتوں کی ادائیگیاں  قبول کرنے کی تاریخ سے یا سامان یا خدمات کی ڈیمڈ قبول کی تاریخ سے 45دن سے زیادہ متجاوز ہوجاتی ہیں ، انھیں کارپوریٹ امورکی وزارت کو ششماہی ریٹرن داخل کرناضروری ہوگا،جس میں  بقایہ ادائیگیوں کی کل رقم اورتاخیرکی وجوہات بتانے ہوں گے ۔ مزید برآں 500کروڑروپے سے زائد کی لین دین والی کمپنیزایکٹ 2013کے تحت رجسٹرڈ تمام کمپنیوں اور مرکزی سیکٹرکی تمام سرکاری کمپنیوں کو ٹریڈ ریسیوایبل ڈس کاونٹنگ سسٹم پلیٹ فارم ( ٹی آرای ڈی ایس ) پراپنے آپ کو اندراج کرانا ضروری ہوگا۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ‘‘ ایم ایس ایم ای سمادھان ’’ https://samadhaan.msme.gov.in/MyMsme/MSEFC/MSEFC_Welcome.aspx),)نامی ایک پورٹل  کوشروع کیاہے جس میں ملک بھرکی بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتیں ( ایم ایس ای ) تاخیرکی ادائیگیوں سے متعلق اپنے معاملات کو آن لائن رجسٹرکرسکتی ہیں ۔ ایسی ایم ایس ایم ای مذکورہ پورٹل پراپنے معاملات کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کرسکتی ہیں ۔

***************

 

 ( م ن  ۔م ع ۔  ع آ)

U-1247


(Release ID: 1606621) Visitor Counter : 138


Read this release in: English