وزارت دفاع

دفاعی سازو سامان کی خریداری

Posted On: 16 MAR 2020 2:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16؍مارچ،16-2015 سے 20-2019  (جنوری  2020 تک)  تک  پچھلے پانچ برسوں کے دوران  مسلح افواج  کے لئے  دفاعی ساز سامان کی بڑی  خریداری  کی خاطر  بھارتی  فروخت کاروں کے ساتھ 158 کنٹریکٹ  پر دستخط کئے گئے جب کہ  غیر ملکی  فروخت کاروں کے ساتھ 100  کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے۔

پچھلے پانچ برسوں کے دوران بھارتی فروخت کاروں سے  خریدے گئے دفاعی سازو سامان میں  ہیلی کاپٹر ، راڈار ، الیکٹرونک فیوز، پُل ، بلیسٹک ہیلمٹس، بلٹ پروف جیکٹیں، ٹی آئی  سائٹس، راکٹ لانچر  اور موٹر گاڑیاں شامل ہیں۔

غیر ملکی فروخت کاروں سے  پچھلے پانچ  سال کے دوران  جو دفاعی سازو سامان  کی خریداری کی گئی ہے، اس میں  ہیلی کاپٹر ، طیارے ، تلاش اور بچاؤ  کا سازو سامان، یو ایل ایچ ، ایئر ڈیفنس  راڈار  اور نظام ،  ایسالٹ رائفلیں اور راکٹس شامل ہیں۔

متعلقہ فروخت کاروں کے ساتھ  کنٹریکٹ پر دستخط ہونے کے بعد  سازو سامان کی  سپلائی اور  خریداری کے دیگر پہلوؤں  کو  کنٹریکٹ کے  شرائط  وضوابط کے تحت  منضبط کیا جاتا ہے۔ یہ کنٹریکٹ   ڈی پی پی میں  دیئے گئے رہنما خطوط  کے مطابق  مکمل کیا جاتا ہے۔

 وزارت دفاع میں  وزیر مملکت جناب سری پد نائک  نے  آج راجیہ سبھا میں  جناب ندیم الحق  کے  ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے  ایوان کو یہ معلومات فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-1244


(Release ID: 1606560) Visitor Counter : 97


Read this release in: English