سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بی ایس IV- کاروں کے استعمال کی حد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2020 1:13PM by PIB Delhi

 

نئی  دہلی  16 مارچ 2020 ۔سڑک ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ موٹر گاڑیوں    کے  ایکٹ  1988  کی دفعہ 41 (7) کے  ’’  رجسٹریشن کیسے کیا جائے گا‘‘  اب اس طرح پڑھا جائے :  ’’ ذیلی دفعہ (3) کے تحت  جاری کیا گیا رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ  ، خواہ وہ اس قانون کی شروعات سے پہلے ہو یا بعد میں  ، موٹر گاڑی کے سلسلے میں  ،جس میں ٹرانسپورٹ  موٹر گاڑی شامل نہیں ہے ،اس ایکٹ میں دئے گئے ضابطوں  کے مطابق اس  طرح کا سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے کی تاریخ سے صرف 15سال کے لئے ہوگا اور اس کی تجدید کی جاسکے گی۔‘‘  پارلیمنٹ نے حال ہی میں موٹر گاڑیوں کا  (ترمیمی ) ایکٹ  2019  منظور کیا ہے۔ موٹر گاڑیوں  کے ( ترمیمی ) ایکٹ  2019  کی دفعہ  17  میں  دفعہ  41   کی ذیلی دفعہ  7  میں 1989 کے موٹر گاڑیوں  کے ایکٹ میں  ترمیم کے لئے کہا گیا ہے۔  اس دفعہ  میں  کہا گیاہے ’’  ایکٹ کی شروعات  سے پہلے یا بعد میں  ذیلی دفعہ (3) کے تحت   رجسٹریشن  کا جو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے وہ اس ایکٹ کے ضابطوں کے مطابق ہوگا اور سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے کی تاریخ سے صرف 15سال کی مدت کے لئے ہوگا یا اس مدت کے لئے جو مرکزی حکومت مقررکرے اور اس کی تجدید کی جاسکے گی۔‘‘ اس وزارت  نے موٹر گاڑیوں  کے  ( ترمیمی ) ایکٹ  2019  کے تقریباََ 60  ضابطوں  کوپورے بھارت میں  ایس او  3110 ( ای ) مورخہ  28  اگست  2019  اور ایس او 3147  ( ای ) مورخہ  30  اگست 2019سے  چالو کردیا ہے۔

          اس کے علاوہ  نیشنل گرین ٹرائبیونل  ( این جی ٹی ) نے اپنے حکم مورخہ 7اپریل  2015  کو ہدایت کی تھی کہ پٹرول سے چلنے والی گاڑیاں   جو 15سال سے زیادہ پرانی ہیں اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں جو 10سال سے زیادہ  پرانی ہیں  ان کا این سی آر دہلی میں رجسٹریشن  نہیں ہوگا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔ رم

U-1239


(ریلیز آئی ڈی: 1606532) وزیٹر کاؤنٹر : 134
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali