بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب منسکھ منڈاویا نے  مہارشٹر کے بھاؤچا ڈھکّا   میں  آر او پی اے ایکس  (روپیکس ) سروس اور ٹرمنل کا دورہ کیا


بھاؤچا ڈھکّا   سے مانڈوا  تک روپیکس سروس آج سے شروع ہورہی ہے

لوگ اب براہ راست اپنی کاروں میں روپیکس  جہاز پر سفر کرسکتے ہیں

Posted On: 15 MAR 2020 5:22PM by PIB Delhi

   نئی  دہلی  16 مارچ 2020 ۔جہازرانی کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج )  جناب منسکھ منڈاویا نے  آج مہاراشٹر میں  بھاؤچا ڈھکا کے مقام پر روپیکس سروس کا دورہ کیا۔ جناب منڈاویا نے روپیکس ٹرمنل کا بھی دورہ کیا اور  بھاؤچا ڈھکاسے مانڈوا تک روپیکس سروس  کے مسافروں کے لئے دستیاب کرائی گئی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ یہ سروس آج سے شروع ہورہی ہے۔جناب منڈاویا نے  ٹرانسپورٹ کے ایک ذریعہ کے طورپر آبی راستوں کی اہمیت  کا اعادہ کیا  اور کہا کہ  اس سے لوگوں کے لئے سفر کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ لوگوں کا سفر میں خرچ  ہونے والا وقت  کم ہوگیا ہے اوراس سے مقامی معیشت میں  بھی مدد ملے گی۔

          روپیکس سروس دراصل ایسٹرن  واٹر فرنٹ  ڈیولپمنٹ کے تحت   ایک  ’ واٹر ٹرانسپورٹ سروس   پروجیکٹ ‘  ہے ۔ اس سروس  کے فائدوں  میں سفر کے وقت میں کمی ہونا  اور سڑکوں  پر موٹر گاڑیوں کا دھواں اورٹریفک کم ہونا شامل ہے ۔ممبئی سے مانڈوا تک سڑک  کے ذریعہ  فاصلہ تقریباََ  110  کلومیٹرکا ہے ،جسے سڑک سے طے کرنے میں  3سے  4  گھنے لگ جاتے ہیں جبکہ آبی راستے سے یہ فاصلہ  تقریباََ 18  کلومیٹررہ جاتا ہے اور اسے صرف ایک گھنٹے میں  طے  کیا جاسکتا ہے۔

          اس وقت سالانہ تقریباََ 15  لاکھ مسافرو  گیٹ وے آف انڈیا سے مانڈوا تک کا سفر کشتیوں اور لانچوںمیں  طے کرتے ہیں ۔ اس پٹی میں  مسافروں اور سیاحوںکی تعداد میں  غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔ممبئی پورٹ ٹرسٹ   اور مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ نے اس آبی راستے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور حکومت کی امداد سے بھاؤچا ڈھکا  سے  ( فیری کے ذریعہ ) ممبئی سے مانڈوا تک  روپیکس سروس  شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی پورٹ ٹرسٹ نے   بھاؤچا ڈھکا میں   31  کروڑروپے کی لاگت سے  روپیکس  گودی  اور ٹرمنل سہولتوں  کو ترقی دی ہے ۔ مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ نے مانڈوا میں روپیکس کی گودی  اور ٹرمنل سہولتیں  135  کروڑروپے کی لاگت سے فراہم کی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UFVP.jpg

روپیکس جہاز ایم 2 ایم –1  ستمبر  2019   میں یونان میں تیار کیا گیا تھا۔ یہ جہاز  بہت سی سہولتوں کا حامل ہے ۔ جس کی رفتار  14  ناٹ  ہے ۔یہ  ایک طرف کا فاصلہ  45  منٹ سے لے کر ایک گھنٹے میں  طے کرے گا۔اس  جہاز کی ایک خاص  بات یہ ہے کہ یہ بہ یک وقت  200 کاروں  اور ایک ہزار مسافروںکو لے جاسکتا ہے ۔اس کے دونوں  طرف ریمپ ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے کاریں  اس پر خود بہ خود چڑھ اوراترسکتی ہیں۔ اس طرح جہاز میں کاروں کو چڑھانے کا وقت بچ جاتا ہے۔اس طرح  لوگ براہ راست اپنی کاروں  میں  چڑھ کر روپیکس کے ذریعہ سفر کرسکتے ہیں۔  یہ جہاز  بارش کے موسم میں  بھی چل سکتا ہے، جو کہ علی باغ علاقے کے لوگوں کے لئے بہت بڑی سہولت ہے ۔

          روپیکس سروس سے ممبئی سے علی باغ  / گواتک سڑک ٹریفک کو کم کرنے میں بہت حد تک مدد ملے گی کیونکہ مسافر  یقینی طورپر ایک پر امن ،نئے   اور ٹائم بچانے والے سفر کوترجیح دیں گے۔اس سے ایندھن کی  بچت بھی ہوگی اور موٹر گاڑیوں کے دھوئیں سے بھی نجات ملے گی جوکہ  زہریلی گیسوںکو کم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-1236


(Release ID: 1606506) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi