اقلیتی امور کی وزارتت

جموں و کشمیر  کے لئے اقلیتوں کی اسکیمیں

Posted On: 12 MAR 2020 5:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 12  مارچ /  اقلیتی امور کے مرکزی وزیر  جناب مختار  عباس نقوی نے  اپنے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت    مرکز کے ذریعہ    6 نوٹی فائیڈ    اقلیتی برادریوں  جن  کے نام  بودھ، عیسائی ، جین ، مسلمان، پارسی اور سکھ ہیں ،  کے لئے   پروگراموں اور اسکیموں پر عمل درآمد کررہی ہے جو حسب ذیل ہیں:

  • طلبا کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لئے میٹرک سے قبل  کی وظیفہ اسکیم ، میٹرک کے بعد کی وظیفہ اسکیم،   لیاقت اور وسائل پر مبنی  وظیفہ اسکیم۔
  • مولانا آزاد نیشنل   فیلو شپ اسکیم –مالی امداد کی شکل میں   فیلو شپ   دی جاتی ہے۔  
  • نیا سویرا –مفت کوچنگ  اور متعلقہ اسکیم   -اس اسکیم کا مقصد  تکنیکی/پیشہ ورانہ کورسیز   کے  داخلہ امتحانات  اور  مسابقتی امتحانات میں  کوالیفائی کرنے کے لئے   اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنےوالے طلبا   /امیدواروں  کو   مفت کوچنگ کی سہولت فراہم  کرنا ہے۔
  • پڑھو پردیش-سمندر پار اعلی تعلیم کے لئے   تعلیمی قرض پر     اقلیتی براداری سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے   سود پر سبسڈی  کی اسکیم ۔
  • نئی اڑان – یونین پبلک سروس کمیشن   (یو پی ایس سی) اسٹیٹ  پبلک سروس کمیشن  (پی ایس سی)  اور اسٹاف سلیکشن کمیشن    (ایس ایس سی) وغیرہ    کے ذریعہ منعقد کرائے جانے والے      پریلمس  کی کیئرنگ میں    مدد کرنا ۔
  • نئی روشنی-اقلیتی برادریوں   سے تعلق رکھنے والی خواتین   میں قائدانہ صلاحیت  کو فروغ دینا 
  • سیکھو اور کماؤ  - 14 سے 35 سال  کی عمر گروپ کے نوجوانوں کے لئے   ہنر مندی کے فروغ کی اسکیم ، جس کا مقصد   کارکنوں /دوران تعلیم اسکول چھوڑنے والے  وغیرہ کی روزگار کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔  
  • اقلیتی امور کی وزارت نے   مرکز کے زیر انتظام علاقے   جموں و کشمیر  اور لداخ    میں   سیکھو اور کماؤ کے تحت    نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن   (این ایس ڈی سی) اور   نیشنل اسکل  ڈیولپمنٹ فنڈ    کے ساتھ  کئے گئے    مفاہمت کے ذریعہ    نوجوانوں  کو   ہنر مندی کی تربیت دینے کی غرض سے  خصوصی پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔
  • پردھان منتری جن وکاس کاریکرم (پی ایم جے وی کے) کی  مئی 2018 میں تشکیل نو کی گئی ہے۔  یہ پروگرام   قبل  ایم ایس ڈی پی کے طور پر   جانا جاتا تھا۔     اس پر   تعلیم   ، ہنر مندی اور صحت کے شعبوں نے  اثاثے تیار کرنے کےلئے شناخت شدہ  اقلیتی اکثریت والے علاقوں میں     سماج کے تمام طبقات    کے فائدے  کے لئے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
  • جیو  پارسی-یہ اسکیم  ہندستان میں   پارسیوں کی کم ہوتی  ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے ہے۔  
  • یو ایس ٹی  ٹی اے ڈی- (ترقی کے لئے  روایتی     فن /دستکاری   کی ہنر مندی  اور ٹریننگ کو بہتر بنانا) مئی 2015 میں شروع ہوا تھا۔
  • نئی منزل-رسمی اسکولی تعلیم اور    دوران تعلیم   اسکول  چھوڑنے  والوں کو ہنرمندی سکھانے کے لئے   ایک اسکیم ہے   جس کی شروعات اگست 2015 میں ہوئی تھی۔
  • ہمارے دھروہر-ہندستان کی تہذیب و ثقافت    کےمجموعی نظریے کے تحت ہندستان میں    اقلیتی برادریوں  کی مالا مال وراثت     کےتحفظ  کی ایک اسکیم ہے  جس پر   15-2014 سے عمل درآمد ہورہا ہے۔
  • مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایم اے ای ایف) ہنر مندی سے متعلق     اور تعلیمی اسکیموں پر   حسب ذیل   میں عمل درآمد   کرتا ہے۔ (اے) اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والی ہونہار لڑکیوں کےلئے   بیگم حضرت محل نیشنل اسکالر شپ   (بی) اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو قابل روزگار    ہنر مندی کے فروغ   کے کورسیز   کے  قلیل مدتی   کورسیز کے لئے  18-2017 میں غریب نواز روزگار اسکیم شروع کی گئی تھی۔  (سی) نئی منزل اسکیم کے تحت   علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ   اور جامعہ ملیہ اسلامیہ  نئی دہلی،    مدرسے سے فارغ  التحصیل طلبا  اور دوران تعلیم اسکول چھوڑنے والوں کےلئے   برج کورس   چلایا جارہا ہے۔ (ڈی) سووچھ ودیالیہ
  • اقلیتوں کو  اپنا روزگار کرنے اور آمدنی کے مواقع   بڑھانے کےلئے   رعایتی شعبوں پر  قرض مہیا کرانے کی    غرض سے  قومی  اقلیتی ترقی اور مالی  کارپوریشن    (این ایم ڈی ایف سی) میں حصص   ۔

مذکورہ بالا    نکات کے علاوہ  وزارت   ریاستی وقف بورڈوں کو مستحکم کرنے اور  سالانہ    عزم حج   کے انتظامات   میں تال میل کے لئے    بھی   اسکیموں پر عمل درآمد کرتی ہے۔

مذکورہ بالا   شمار نمبر 1 تا 12 اسکیموں کی تفصیلات  وزارت کی ویب سائٹ  (www.minorityaffairs.gov.inپر اور نمبر شمار 13 اور 14 سےمتعلق تفصیلات   ایم اے ای ایف کی ویب سائٹ (www.maef.nic.in) اور  این ایم ڈی ایف سی کی ویب سائٹ    (www.nmdfc.org  پر دستیاب ہے۔

سال 19-2018 میں  اسکیم  کے  مقاصد کے حصول کے لئے    مختلف اسکیموں کے تحت   مختص نیز    جاری  /استعمال شدہ   فنڈ کی  اسکیم کے   اعتبار سے تفصیلات کے لئے   ضمیمہ کو  دیکھیں۔

وزارت    اسکیموں  کے معقول   عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ   رہنما خطوط کےمطابق  اسکیموں پرعمل درآمد کررہی ہے۔

ضمیمہ

سال 2018 سے اسکیم کے اعتبار سے  فنڈ کی تخصیص اور اس کا استعمال

روپے کروڑ میں

نمبر شما

اسکیم کا نام

بجٹی تخمینہ 2018-19

اصل اخراجات

بجٹی تخمینہ 2019-20

اصل اخراجات (2020-3-3 کو)

A.1

تعلیمی  اختیار ات تفویض

1

میٹرک سے قبل کا وظیفہ

980.00

1176.19

1220.30

492.18

2

میٹر کے بعد کا وظیفہ

692.00

354.89

496.01

147.68

3

لیاقت  مع وسائل

522.00

261.17

366.43

135.85

4

مولاناآزاد فیلو شپ

153.00

97.85

155.00

100.00

5

سمندر پار مطالعات   سے متعلق   تعلیمی قرض پر  سود میں سبسڈی

24.00

45.00

30.00

9.00

6

مفت کوچنگ اور اور متعلقہ اسکیم

74.00

44.61

75.00

12.30

7

نئی اڑان اسکیم

8.00

6.72

20.00

5.00

A.2

معاشی طور پر تفویض اختیار

8

ہنر مندی کے فروغ کی پہل

250.00

175.73

250.00

155.31

9

یو ایس  ٹی ٹی اے ڈی (ہنر ہاٹ)

30.00

31.26

50.00

35.62

10

نئی منزل  (8ویں سے 10ویں تک ہنر مندی)

140.00

93.73

140.00

22.25

11

این ایم ڈی ایف سی کا حصص

165.02

165.00

100.00

100.00

A.3

تفویض اختیارات کے لئے خصوصی پہل

12

اقلیتی فرقے کی خواتین میں  قیادت کا فروغ

15.00

13.83

15.00

3.58

13

چھوٹی اقلیتی برادری  کی آبادی میں کمی کو رکنے کی اسکیم

4.00

4.00

4.00

3.46

14

ہماری دھروہر

6.00

1.64

8.00

0.00

15

تحقیق /مطالعات ، نگرانی   ،جائزہ اور  تشہیر

55.00

52.6

60.00

13.62

B

علاقائی ترقیاتی پروگرام

16

پردھان منتری  جن وکاس کاریکرم

1320.00

1156.07

1470.00

1213.23

C

اداروں کی مدد

17

مولانا آزاد  ایجوکیشن فاؤنڈیشن

125.01

36.00

90.00

37.50

18

این ایم ڈی ایف سی کے ایس سی اے کے لئے گرانٹس

2.00

2.00

2.00

1.73

19

قومی وقف بورڈ ترقی اسکیم

16.94

11.89

17.50

11.85

20

شہر ی وقف سمپتی  وکاس یوجنا

3.16

3.16

3.16

3.16

21

سکریٹریٹ

19.14

28.16

22.00

21.10

22

قومی کمیشن برائے اقلیت

8.62

8.92

9.30

8.74

23

کمشنر برائے  لسانی اقلیت

2.32

1.70

2.30

1.84

24

حج سی جی آئی جدہ

76.79

73.39

85.00

72.43

 

حج سکریٹریٹ

8.00

7.50

9.00

6.76

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س۔ ج۔

U- 1174



(Release ID: 1606171) Visitor Counter : 113


Read this release in: English