اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتوں کو با اختیار بنانے کے لئے ہنر ہاٹ؍ہبس

Posted On: 12 MAR 2020 5:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،12؍مارچ:اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت نے اقلیتوں کے روایتی آرٹ اور دستکاری کی مالا مال وراثت کو بچانے کے لئے 14مئی 2015ء کو ترقی کے لئے  روایتی آرٹس ؍دستکاری میں ہنرمندی اور تربیت کو اپگریڈ کرنے کی اسکیم(استاد) شروع کی تھی۔اس اسکیم کا تربیتی جزو ؍حصہ 17-2016 ء سے شروع ہوا تھا۔ہنر ہاٹ استاد اسکیم کے ایک جزو کے طور پر 17-2016ء سے نافذ کی جارہی ہے۔ ہنر ہاٹ ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے، جہاں ملک بھر کے دستکاروں، فنکاروں اور کھانا پکانے کے ماہرین (باورچیوں)کوموقع فراہم کیاجاتا ہے، تاکہ وہ اپنے ہاتھ کے بنے نایاب اور مخصوص ملک میں بنی اشیاء کی نمائش کرسکیں اور انہیں مارکیٹ میں لا سکیں۔ اس اسکیم کے رہنما خطوط کی تفصیلات استاد اسکیم پورٹل یعنی usttad.minorityaffairs.gov.inپبلک ڈومین میں دستیاب ہیں، جبکہ ہنر ہاٹ جزو کے لئے کوئی علیحدہ فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے۔استاد اسکیم کے تحت مختص کئے گئے فنڈز اور کل خرچ کئے گئے فنڈ،تربیت جزو کے  تحت خرچ کئے گئے فنڈ اور 17-2016ء سے استاد اسکیم کے ہنرہاٹ جزو کے تحت خرچ کئے گئے فنڈ نیچے دیئے گئے ہیں:

(روپے کروڑ میں)

سال

مختص کئے گئے فنڈز

خرچ کی گئی رقومات

تربیتی جزو

ہنر ہاٹ جزو

کل خرچ

2016-17

20.00

17.11

2.66

19.77

2017-18

22.00

18.53

3.27

21.80

2018-19

30.00

26.27

4.99

31.26

2019-20*

50.00

19.88

15.74

35.62

میزان

122.00

81.79

26.66

108.45

06مارچ 2020 تک

وزارت نے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم(پی ایم جے وی کے) کو ملک کے 1300 نشان زد اقلیتی غلبے والے علاقوں میں نافذ کیا ہے، جسے پہلے کثیر سیکٹورل ترقیاتی پروگرام کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ ایک مرکز کی  اسکیم ہے، جس کا مقصد ان علاقوں میں سماجی، اقتصادی اثاثوں کو فروغ دینا اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں ملک کے دیگر حصوں کے برابر لایا جاسکے۔ اقلیتی غلبے والے علاقوں میں 870 اقلیتی غلبے والے بلاکس ، 321 اقلیتی غلبے والے قصبے اور 109 اقلیتی غلبے والے اضلاع ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں۔ پی ایم جے وی کے کا زور اس بات پر ہے کہ تعلیم، صحت اور ہنر مندی کے فروغ میں کم از کم 80 فیصد وسائل مختص کئے جائیں۔جس میں سے کم از کم 33سے 40 فیصد خواتین پر مرکوز پروجیکٹوں کے لئے مختص کیاگیا ہے۔ہنر ہبس کی تعمیر ایک ایسا پروجیکٹ ہے، جس کا  اس اسکیم کے تحت غور کیا گیا ہے اور اس کا مقصد دستکاروں اور صنعت کاروں کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ نشان زد ایم سی ڈی ہیڈکوارٹر میں ایک ہی جگہ پر ہنرمندی کی تربیت؍فوڈ کورٹس ؍میلوں؍ نمائشوں کا اہتمام کریں۔اب تک تجاویز کی بنیا دپر بااختیار کمیٹی کے ذریعے 8 ہنرہبس کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ تجاویز ریاستوں سے موصول ہوئی ہیں، جن میں کیرالہ سے دو، مہاراشٹرا ورمیگھالیہ سے ایک ایک اور آندھرا پردیش سے چار موصول ہوئی ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ  ہنرہاٹس نے تین لاکھ سے زیادہ دستکاروں، ہنرمندوں اور کھانا پکانے کے ماہرین کے علاوہ متعلقہ ہنرمندوں  کے لئے روزگار اور روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں اور21  ہنرہاٹس میں دیسی مصنوعات کے لئے ان کے مارکیٹ رابطوں کو مستحکم کیا گیا ہے۔  اب تک ان ہنرہاٹس کا اہتمام نومبر 2016ء سے نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(2019، 2018، 2017 ،2016)، بابا کھڑک سنگھ مارگ نئی دہلی (فروری 2018، 2017 اور جنوری 2019)، پڈوچیری(ستمبر 2017، اکتوبر 2018)، ممبئی (جنوری 2018، دسمبر 2018 اور دسمبر 2019)، پریاگ راج (ستمبر 2018 اور نومبر 2019)، جے پور (اگست –ستمبر 2019)، احمد آباد(دسمبر 2019)، حیدرآباد(جنوری 2020)، لکھنؤ(جنوری 2020)، اندور (فروری2020)، انڈیاگیٹ لان نئی دہلی (فروری 2020)اور رانچی(فروری-مارچ2020) میں کیا گیا ہے۔

اب تک 5152 دستکار ؍ہنرمند اور کھانا پکانے کے ماہرین نیز 1152خاتون دستکار ہنر مند اور کھانا پکانے کی ماہرین کو استاد اسکیم کےہنرہاٹ  جزو کے تحت براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔گزشتہ تین سال اور موجودہ سال کے دوران اس طرح کے دستکاروں، ہنرمندوں اور کھانا پکانے کے ماہرین  کی تفصیلات سال کے اعتبار سے حسب ذیل ہیں:

 

سال

مرد

دستکار، ہنرمندوں اور کھانا پکانے کے ماہرین

خاتون

دستکار، ہنرمندوں اور کھانا پکانے کے ماہرین

کل

2016-17

428

176

604

2017-18

636

236

872

2018-19

764

212

976

2019-20

2172

528

2700

Total

4000

1152

5152

 

مزید یہ کہ 23760 تربیت پانے والوں کو استاد اسکیم کے تربیی جزو کے  تحت براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ہنر ہب کی تعمیر کو ایک پروجیکٹ کے طورپر سمجھا گیا ہے، جس کا مقصد ہنرمندوں اور صنعت کاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے نمائشوں ؍میلوں؍فوڈ کورٹس اور ہنرمندی کی تربیت  انجا م دینے  کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ پی ایم جے وی کے کے تحت ہنرہبس کی منظوری ان تجاویز پر منحصر ہے ، جو اقلیتی غلبے والے علاقوں کی ضرورت کی بنیاد پر ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہوئی ہیں۔

 

 

*************

 

م ن۔ح ا۔ ن ا

(12.03.2020)

(U: 1177)


(Release ID: 1606170) Visitor Counter : 141
Read this release in: English