عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ہمدردی کی بنیاد پر تقرری میں ریزرویشن

Posted On: 12 MAR 2020 2:22PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)وزیراعظم کے دفتر میں، عملے اور عوامی شکایات، پنشن، ایٹی توانائی اور خلا کےامور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ موجودہ ہدایات کے مطابق گروپ سی کے عہدوں میں ایک سال کے اندر نکلنے والی خالی اسامیوں کی براہ راست بھرتی کازیادہ سے زیادہ  پانچ فیصد تک ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے ذریعے  پُر کیا جائے گا۔ہمدردی کی بنیاد پر سالانہ اعتبارسےخالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے عہدوں کا کوئی  طے شدہ کوٹہ نہیں ہے، جبکہ خالی اسامیوں کی دستیابی کی بنیاد پر عملے اور تربیت کے محکمے کی جانب سے طے کی گئیں عام پالیسی رہنما خطوط کے مطابق انتظامی وزارتیں/ محکموں کے ذریعے ہمدردی کی بنیاد پر تقرریاں کی جائیں گی۔

ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے لیے سلیکٹ کیے گئے کسی بھی شخص کو مناسب زمرے کے عوض ریزرویشن  کے نظام اوقات کے منافق بنایا  جائے گا۔ ایس سی/ ایس ٹی/ او بی سی اور عام زمرے سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی امیدوار اس حیثیت پرفائز ہوگا، جونظام اوقات میں متعلقہ زمرے کے لیے مختص کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ح ا۔ت ع۔

U- 1170


(Release ID: 1606074) Visitor Counter : 122


Read this release in: English