وزارت دفاع

سائنسدانوں کے ڈی آر ڈی او چھوڑنے کے معاملات

Posted On: 11 MAR 2020 3:18PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 11 مارچ / رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے جناب وشنو دیال رام کے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کل 132 سائنسدانوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ڈی آر ڈی او چھوڑا ہے۔ اس کی تفصیل حسب ذیل ہے:۔ سال 2015 کے دوران 37،  سال 2016 کے دوران 38،  سال 2017 کے دوران 22،  سال 2018 کے دوران 17، سال 2019 کے دوران 18 سائنسدانوں نے ڈی آر ڈی او کو چھوڑ ا ہے۔ اس طرح گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کل 132 سائنسدانوں نے ڈی آر ڈی او کو چھو ڑا ہے۔

            اعلیٰ دماغی صلاحیت کے حامل سائنسدانوں کو ملک سے باہر جانے سے روکنے اور ڈی آر ڈی او میں سائنسدانوں کے کرئیر کو مزید پُر کشش بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیل اس طرح ہے:۔

*          پیشہ ورانہ اپ ڈیٹ الاؤنس:۔ بی، سی اور ڈی زمرے کے سائنسدانوں کو 22500 روپئے سالانہ کی منظوری، ای اور ایف زمرے کے سائنسدانوں کے لئے 45000            روپئے سالانہ کی منظوری اور جی زمرہ اور اس سے اوپر کے زمروں کے لئے 67500 روپئے سالانہ اپ ڈیٹ الاؤنس منظور کیا گیا ہے۔     

*          ایڈیشنل انکریمنٹ:۔ سی، ڈی، ای اور ایف زمرے کے سائنسدانوں کے لئے ساتویں پے کمیشن  کے پے میٹرکس میں میں بالترتیب 11،12،13 اور 13 اے کی سطح پر دو ایڈیشنل انکریمنٹ دینے کا اہتمام تھا۔ تاہم اب پی سی ڈی اے کے ذریعہ اسے روک دیا گیا ہے۔ اس صدر دفتر کے ذریعہ سی جی ڈی اے کے ساتھ دو ایڈیشنل انکریمنٹ کی بحالی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

*          ویری ایبل یعنی تغیر پذیر انکریمنٹ:۔  فلیکسی بل کمپلی مینٹنگ اسکیم (ایف سی ایس) کے تحت مستحق سائنس دانوں کو اسسمنٹ بورڈ میں سائنسدانوں کی کار کردگی کی بنیاد پر چھ انکریمنٹ منظور کئے گئے ہیں۔

*          اسپیشل پے:۔ خصوصی تنخواہ 2000 روپئے (پانچویں تنخواہ کمیشن) / 4000 روپئے (چھٹا تنخواہ کمیشن) جی زمرے کے سائنسدانوں کے لئے کابینہ کی منظوری کے ذریعہ ہائر پے کے عوض منظور کیا گیا تھا۔ یہ اسپیشل پے ساتویں تنخواہ کمیشن کے مطابق ساتویں تنخواہ کمیشن کے ذریعہ الاؤنس ختم کرنے کی فہرست کے ایک حصے کے طورپر ختم کردیا گیاہے۔

*          کرئیر میں ترقی سے متعلق ترغیبات:۔ڈی آر ڈی او دفاعی تحقیقی ترقیات خدمات یعنی ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ سروسیز (ڈی آر ڈی ایس) میں میرٹ کی بنیاد پر فلیکسی بل کمپلی مینٹنگ اسکیم (ایف سی ایس) کے بنیاد پر عمل کیا جاتا ہے، جہاں کہ آسامیوں اور سینئرٹی کی دستیابی کی صورت میں خالص میرٹ کی بنیاد پر ترقی دی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U. 1163ٰ


(Release ID: 1606072) Visitor Counter : 170
Read this release in: English