صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزراء کے اعلیٰ سطحی گروپ نے کووڈ۔ 19 کی موجودہ صورت حال اور احتیاطی تدابیر کے اقدامات اور مینجمنٹ کا جائزہ لیا


نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے

Posted On: 11 MAR 2020 10:18PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 11 مارچ / صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت میں وزراء کے اعلیٰ سطحی گروپ کی چھٹی میٹنگ آج یہاں نرمان بھون، نئی دلّی میں منعقد ہوئی۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جناب ہر دیپ ایس۔ پوری، امور خارجہ کے وزیر ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے، جہاز رانی، کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویہ اور صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اس میٹنگ میں موجود تھے۔

            کابینہ سیکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی سیکریٹریوں کی کمیٹی کی میٹنگ کی سفارشات وزارتی گروپ کے سامنے پیش کی گئیں۔ نوول کورونا وائرس ڈیزیز (کووڈ۔ 19) کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر، تیاریوں کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیالات کے بعد وزارتی گروپ نے حسب ذیل فیصلے کئے ہیں:۔

*          ڈپلومیٹک ویزا، آفیشل ویزا، یو این / بین الاقوامی تنظیموں، روزگار ویزا، پروجیکٹ ویزا کے علاوہ تمام ویزا 15 اپریل، 2020 تک کے لئے معطل کئے جاتے ہیں    ۔ اس کا نفاذ 13 مارچ، 2020 کو 12 بجے جی ایم ٹی سے روانگی کے پورٹ سے کیا جا رہا ہے۔

*          او سی آئی کارڈ ہولڈروں کے لئے ویزا فری ٹریول سہولت کو 15 اپریل، 2020 تک ٹھنڈے بستے میں ڈال دی گئی ہے۔ اس کا نفاذ بھی 13 مارچ، 2020 کو 12           بجے جی ایم ٹی سے روانگی کے پورٹ سے کیا جا رہا ہے۔

*          کوئی غیر ملکی شہری کسی معقول وجہ سے بھارت کا سفر کرنا چاہتا ہے تو وہ نزدیکی بھارتی مشن سے رابطہ قائم کر سکتا ہے۔

*          بھارتی شہریوں سمیت تمام آنے والے مسافر جنہوں نے 15 فروری، 2020 کے بعد چین، اٹلی، ایران، جمہوریہ کوریا، فرانس، اسپین اور جرمنی کا دورہ کیا ہو، انہیں             کم از کم 14 دن کے لئے الگ تھلگ رکھا جائے گا۔ اس کا نفاذ  13 مارچ، 2020 کو 12 بجے جی ایم ٹی سے روانگی کے پورٹ سے کیا جا رہا ہے۔

*          بھارتی شہریوں سمیت تمام آنے والے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے بچنے کی صلاح دی جاتی ہے اور مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بھارت آنے پر کم از کم 14 دن کے لئے الگ تھلگ رکھا جا سکتا ہے

*          بھارتی شہریوں کو غیر ضروری طور پر غیر ملکی سفر سے گریز کرنے کے لئے سخت مشورہ دیا جاتا ہے۔ ان کی وطن واپسی پر کم از کم 14 دن کے لئے انہیں الگ تھلگ رکھا جا          سکتا ہے۔

*          زمینی سرحدوں کے ذریعہ بین الاقوامی ٹریفک کو سخت جانچ پڑتال کے بعد مقررہ چیک پوسٹ تک محدود کر دیا جائے گا ۔ان فیصلوں کو وزارت داخلہ کے ذریعہ علیحدہ          سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔

*          اٹلی میں طلباء / رحم دلی کے معاملات کی ابتدائی جانچ کے عمل میں سیمپل لینے اور جمع کرنے کا کام بالترتیب کیا جائے گا۔ جن کی جانچ منفی پائی جائے گی، انہیں سفر کرنے کی اجازت ہو گی، بھارت آنے پر انہیں 14دن کے لئے الگ تھلگ رکھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔

U. 1162ٰ


(Release ID: 1606070) Visitor Counter : 246


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil