سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
تمل ناڈو کے گورنر کل چنئی میں ’’دیویہ کلا شکتی – معذوری میں اہلیت کو دیکھنا‘‘ تقریب میں شرکت کریں گے
اس تقریب میں جنوبی خطے کے 98 دویانگ جن شرکت کریں گے
Posted On:
11 MAR 2020 6:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍مارچ،تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت 12 مارچ 2020 کی شام کو کلئی ونار آرنگم ، چنئی میں خطے کی پہلی ایک منفرد ثقافتی تقریب دیویہ کلا شکتی: معذوری میں اہلیت دیکھنا میں شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ حکومت تمل ناڈو کے سماجی بہبود اور تغذیہ والے دوپہر کے کھانے کے پروگرام کے وزیر ڈاکٹر وی سروجا اور اعلیٰ افسران بھی ہوں گے۔
اس تقریب کا انعقاد متعدد معذوریوں والے افراد (دویانگ جن) کو با اختیار بنانے سے متعلق قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی ای پی ایم ڈی) چنئی کے ذریعے حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد (دویانگ جن) کے تفویض اختیارات کے محکمے کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ اس تقریب میں دویانگ جنوں ، مختلف اہلیت رکھنے والے افراد کے والدین ، اساتذہ ، دیکھ بھال کرنے والوں اور این جی اوز وغیرہ سمیت تقریبا ایک ہزار مدعوین شرکت کریں گے۔
اس تقریب کے ذریعے پانچ جنوبی زون یعنی آندھرا پردیش، کرناٹک ، کیرل ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، لکشدیپ اور پڈوچیری سے آنے والے مختلف اہلیت رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کو ایک مقام پر یکجا ہونے کا موقع ملے گا۔ مختلف معذوریاں مثلاً بصارت سے محرومی، سماعت سے محرومی، جسمانی معذوری ، آٹیزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر، دانشمندانہ معذوری ، کثیر معذوری وغیرہ رکھنے والے مختلف طور پر اہل تقریبا 98 بچے اور نوجوان اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کے مظاہرے کے لئے ایک ماہ سے زیادہ مدت سے مشق کررہے ہیں۔ یہ فنکار رقص ، موسیقی کلاسیکی لوک اور جدید اسٹائل میں ساز بجانے کا مظاہرہ کریں گے۔ اس تقریب میں پہلی بار یوگا اور ایکروبیٹکس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں خاتون شرکاء بھی حصہ لیں گی۔
یہ ثقافتی تقریب دیویہ کلاشکتی پرفارمنگ آرٹ ، موسیقی ، رقص، ایکرو بیٹکس وغیرہ کے میدان میں مختلف طور پر اہلیت رکھنے والے افراد کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا ایک وسیع اور منفرد پلیٹ فارم مہیا کرائے گی۔
اس سلسلے میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت پہلے ہی جمہوریت کے چاروں ستونوں میں وسیع پیمانے پر بیداری پھیلانے کے مقصد سے پریزیڈنٹس ہاؤس کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ نئی دہلی میں 18 اپریل اور 23 جولائی 2019 کو قومی سطح کی دو تقاریب کا انعقاد کرچکی ہے۔
اس تقریب میں صدر جمہوریہ ، نائب صدر جمہوریہ ، وزیراعظم، لوک سبھا کے اسپیکر ، تمام مرکزی وزراء کے ساتھ ساتھ تمام ارکان پارلیمنٹ تمام دویانگ بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیت کے مظاہرے کو دیکھنے کے لئے موجود تھے۔ صدر جمہوریہ نے اپنی جذباتی اور مؤثر تقریر میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسی ثقافتی تقریب ملک کے ہر ایک کونے میں منعقد کی جائے۔ اس لئے ان کی بات سے تحریک پاکر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اس تقریب کو تمام خطوں تک لے جانے کے لئے پابند عہد ہے تاکہ اس سے دویانگ جنوں کے بارے میں معاشرے کی ذہنیت تبدیل کرنے میں مدد ملے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اس طرح کے پلیٹ فارموں کے لئے اس سمت میں کام کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ اس کے ذریعے دویانگ جن اس محکمے کے ویژن کے مطابق ملک کی سماجی ،ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں اپنا رول ادا کرسکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-اگ- ق ر)
U-1161
(Release ID: 1606054)
Visitor Counter : 92