عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
لوک پال نے کا کرنا شروع کردیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
لوک پال (شکایت)ضابطہ 2020 کو 2 مارچ 2020 کو گزٹ آف انڈیا میں مشہتر کردیا گیا
Posted On:
11 MAR 2020 2:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 مارچ /شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ لوک پال ادارہ کام کرنے لگا ہے۔ تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پرصدر جمہوریہ نے لوک پال کے چئیرمین اور آٹھ اراکین کی تقرری کی ہے۔ انہوں نے بالترتیب 23 اور 27 مارچ 2019 کو اپنا عہدہ سنبھال لیا تھا۔
لوک پال ایک آزاد آئینی ادارہ ہے جس کا لوک پال اور لوک آیوکت ایکٹ 2013 کی دفعہ 3 کے تحت قیام عمل میں آیا تھا۔ مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 48 کے اعتبار سے لوک پال کو اپنے ذریعہ کئے گئے کاموں سے متعلق سالانہ رپورٹ صدر جمہوریہ کو کرنی ہوتی ہے۔ اسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرنا ہوگی۔ لوک پال مارچ 2019 کے اختتام سے فعال ہوگیا ہے اور لوک پال کے ذریعہ اب تک ایسی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔ اس لئے درج کرائے گئے معاملات اور لوک پال کے ذریعہ کی گئی کارروائی سے متعلق کوئی بھی تفصیل دستیاب نہیں ہے۔
اس سلسلہ سے متعلق موضوع پر حکومت نے آج بتایا کہ لوک پال اور لوک آیوکت ایکٹ 2013 کی دفعہ (1) 2 (ای) کے ملاکر دفعہ 59 سے حاصل اختیارات کو بروئے کار لاکر 2 مارچ 2020 کو گزٹ آف انڈیا سے لوک پال (شکایت) ضابطہ 2020 کو مشتہر کیا گیا ہے۔ مذکورہ ضابطہ قبل سے ہی پبلک ڈومین میں موجود ہے اور اسے محکمہ عملہ اور تربیت کی ویب سائٹ میں دیا گیا ہے۔ شکایات کو نمٹانے سے متعلق ایکٹ کے متعدد التزامات اور ان سے متعلق ضابطوں کے پیش نظر شکایات داخل کرانے والے فارم کو وضع کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش س۔ ج۔
U- 1143
(Release ID: 1606018)
Visitor Counter : 106