صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 کے بارے میں تازہ ترین معلومات –ایک نئے کیس کا پتہ چلاہے

Posted On: 09 MAR 2020 8:50PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  11 مارچ 2020 ۔ کابینہ سکریٹری نے آج یہاں  تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں  کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی ۔ انہوں  نے اس بات پر زور دیا کہ داخلے کے مقامات  پر نگرانی ، کمیونٹی میں  نگرانی  ، تجربہ گاہوں  کے ذریعہ مدد  اور اسپتالو ں  کی تیاری جیسے اقدامات  کئے جائیں۔ انہوں  نے ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا کہ وہ لاجسٹک ،  الگ تھلگ کرنے کی سہولتوں   ،  الگ  تھلگ کرنے کے لئے انتظامات  ، اطلاعات کے بندوبست اور خطرات   کے بارے میں معلومات  فراہم  کرنے جیسے  انتظامات میں اضافہ ۔

          پنجاب سے ایک اور کیس کا پتہ چلا ہے ۔ اس طرح  ملک میں  کووڈ-19  کے  44 مصدقہ کیسوں  کا پتہ چل چکا ہے۔( کیرالہ سے جن تین مصدقہ کیسوں کی  رپورٹ ملی تھی انہیں  چھٹی دے دی گئی ہے )11913 کیس  آئی ڈی ایس  پی   کمیونٹی کے زیر نگرانی ہیں ، جو  404  بھارتی شہری  ، جو ان امریکی شہریوں  کے رابطے  میں آئے تھے ، جنہیں  بھوٹان میں  متاثرہ قراردیا گیا ہے،  ان کی نشاندہی کردی  گئی ہے اور انہیں آسام میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے ۔

          ہوائی اڈوں پر اب تک 8827    پروازوں سے آنے والے کل ملاکر 941717 بین الاقوامی مسافروں کی جانچ کی جاچکی ہے ،  جن میں سے 54  مسافروں کو  آئی ڈی ایس پی / اسپتالوں میں  بھیج دیا گیا ہے۔

          بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور مسافروں کی  آسانی سے جانچ کو یقینی بنانے کی خاطر ہوائی اڈوں  پر تعینات  افرادی قوت میں خاطر خواہ اضافہ  کردیا گیا ہے۔ اس وقت پورے ملک کے ہوائی اڈوں پر 286  ڈاکٹر ،160  نرسیں اور  295  نیم طبی عملے کے لوگ  تعینات ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-1135



(Release ID: 1605928) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi