صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹرہرش وردھن نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر( این آئی ایچ ایف ڈبلیو)کے 43ویں سالانہ دن کی صدارت کی


ہندوستان میں عوامی صحت کے چیلنجوں پرقابوپانے کے لئے ہمارے اداروں کے درمیان باہمی تال میل اوراشتراک وتعاون کی ضرورت ہے : ڈاکٹرہرش وردھن

Posted On: 09 MAR 2020 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9مارچ  :نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر (این آئی ایچ ایف ڈبلیو) کے 43ویں سالانہ دن کی آج یہاں  صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ ‘‘یہ ہماری سرگرم کمیونٹی نگرانی کی طاقت ہے ،جس کے نتیجے میں ہم آج ہندوستان میں کووڈ۔19کے معاملات کا موثرطورپرپتہ لگانے کے قابل ہوئے ہیں ’’۔

احتیاطی  تدابیراورمثبت صحت پرتوجہ مرکوز کرکے عوامی صحت کے چیلنجوں پرقابوپانے کے لئے آیوشمان بھارت ۔ صحت اورمعالجہ مراکز کے رول پر زوردیتے ہوئے ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ ‘‘آیوشمان بھارت ۔ صحت ومعالجہ مراکز کے ذریعہ  عوامی صحت نظام کو مستحکم کیاجارہا ہے۔اس کے تحت بلڈ پریشر، ذیابیطس ، تین اقسام کے کینسراور جذام کی جانچ کی جاتی ہے ۔ متعدی اور غیرمتعدی امراض کے دوہرے بوجھ کے سبب  ہمیں احتیاطی صحت تدابیرپرمزید توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس عمل کو قومی صحت پالیسی 2017میں بھی ترجیح دی گئی ہے ’’۔  

ملک کے مختلف اداروں کے درمیان باہمی تال میل اوراشتراک تعاون کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ ‘‘اداروں کے درمیان باہمی تال میل کی کافی ضرورت ہے،تاکہ اداروں بالخصوص عوامی صحت کے اداروں کو دوبارہ کام کرنے  سے روکاجاسکے ۔ ہمارے اداروں کے پاس کافی صلاحیت ہے تاہم کچھ ہی ادارے اپنی مکمل صلاحیت کا استعمال کرتے ہیں ۔ہرفرد کے لئے یہ صحیح وقت ہے کہ وہ مائکرڈائگنوسس میں اپنی کوششوں کا مکمل طورپراستعمال کرے  ۔اس طرح  سے ایم ایم آر، آئی ایم آر، یو 5ایم آر، کمی لانے کے لئے حتمی کوشش ہوسکے گی ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں بہترین  حکمت عملی وضع  کرنے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ اپنی پالیسیوں کے بارے میں دوبارہ غورورفکرکرنے کی  بھی ضرورت ہے ۔ ایک نئے طریقہ کاراپنائے جانے کی ضرورت ہے ۔تحقیقی وتربیتی اداروں اور سرکاری صحت اداروں کو ایک قائدانہ رول اداکرنا ہوگا۔ اس کے حصول کے لئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ کام کرنے اور متحرک توانائی کی ضرورت ہے ’’۔

ڈاکٹرہرش وردھن نے اس تقریب کے دوران اکیڈمک ایوارڈز عطاکئے ۔ انھوں نے سال کے بہترین ملازموں کو اعزازات بھی دیئے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ( این آئی ایچ ایف ڈبلیو) دہلی میں واقع  ایک قومی ادارہ ہے جس کا قیام 1977میں عمل میں آیاتھا۔ این آئی ایچ ایف ڈبلیو صحت سے متعلق پیشہ ورافراد ، سرکردہ صحت ورکروں مثلاآشااوراے این ایم اور دیگرمرکزی وریاستی افسروں اور حفظان صحت عملے کی تربیت کے ذریعہ صلاحیت سازی کے لئے صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے تحت کام کرنے والا ایک سرکردہ ادارہ ہے ۔ این آئی ایچ ایف ڈبلیو کے 43ویں سالانہ دن کے موقع پر منعقدہ اس تقریب کے دوران صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے  اے ایس اینڈ ایف اے ڈاکٹرڈی ایس گنگوار، این آئی ایچ ایف ڈبلیو کے ڈائرکٹرڈاکٹرہرشد ٹھاکر، این آئی ایچ ایف ڈبلیو کے ڈین پروفیسر وی کے تیواری کے علاوہ صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت اور این آئی ایچ ایف ڈبلیو کے افسران بھی موجود تھے ۔

 

 

***************

( م ن  ۔ م ع۔ ع آ)

U-1128

 

 



(Release ID: 1605850) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi