سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبے نے بین الاقوامی یوم خواتین منایا
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایس اینڈ ٹی منصوبوں کیلئےخواتین ہیلپ لائن شروع کی
ہیلپ لائن خواتین سائنسدانوں کو مددفراہم کرے گی
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ نے خاتون سائنسی اسکیم سی (کے آئی آر اے این آئی پی آر) کی تعریف کی
تقریب میں فلم ‘‘ ہِڈَن فیگر’’ کی نمائش ہوئی۔ اپوروا پروہت کی کتاب ‘ لیڈی یو آر دا باس’شرکاء کو پیش کی گئی
Posted On:
08 MAR 2020 6:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08؍مارچ،محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے زیراہتمام منعقدہ عالمی یوم خواتین کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں ایک نیا ہیلپ لائن نمبر26565285-011جاری کیا، جس سے طالبات، تحقیق کنندگان، کاروباریوں اور سائنسدانوں کو ان کے سوالات کے جواب پانے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم او ایس ٹی) کے پروگراموں سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرنےمیں مدد ملے گی۔
فی الحال یہ ہیلپ لائن خاتون سائنسدانوں کی مدد کرے گی اورکام کے دنوں میں آفس کے وقت (صبح09:30 سے شام 05:30تک)یہ سہو لت دستیاب رہے گی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہیلپ لائن سے متعلق تفصیل سے معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ خواتین وزارت کے منصوبے، سائنس و ٹیکنالوجی میں اپنا کریئرجاری رکھنے میں مددحاصل کرسکتی ہیں اور اسکیم سے متعلق دیگر تقاضوں اور اہلیت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔
نئی دلی میں منعقدہ دوسرے پروگرام میں محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے دوسرے خودمختارادارے، ٹیکنالوجی انفارمیشن فورکاسٹنگ اینڈ ایسسمنٹ کونسل (ٹی آئی ایف اے سی)، کے ساتھ مل کروزارت میں عالمی یوم خواتین منایا، جہاں جسٹس پرتبھا ایم سنگھ نے ویمن سائنٹسٹ اسکیم سی ( کے آئی آر اے این آئی پی آر) کی تعریف کی، جو ہندوستان میں آئی پی آر ارضیاتی نظام پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے سائنس کے شعبے میں خواتین کا کردار بڑھانے اور سائنس و ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سے متعلق روزگار کے مواقع میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
ٹی آئی ایف اے سی میں اپنے خطاب کے دوران محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے سائنس پر عمل پیرا رہنے میں اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک نئی وگیان جیوتی اسکیم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر ممکنہ امیدواروں کی شناخت کیلئے مہم چلانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ‘500سے زائد اضلاع سے منتخب خواتین کو آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور دیگر سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کےدوسرے اہم اداروں میں جہاں خواتین کی معقول نمائندگی نہیں ہے، وہاں انہیں سائنس کیمپ میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نےجدیداراضیاتی نظام میں آئی پی کے کردار پر زور دیا اوراُن خاتون سائنسدانوں کو مبارکباد دی، جنہوں نے کرن پروگرام کے تحت آئی پی آر(حقوق املاک دانشوراں) سے متعلق ایک سالہ ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔
ڈبلیو او ایس-سی کی خاتون سائنسداں اسکیم،جسے کرن آئی پی آر کے طورپر جاناجاتا ہے، اُسے آئی پی آر سے متعلق ایک سال کی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر سندحاصل ہوتی ہے۔ اس بیچ میں کُل 96زیرتربیت خواتین نے ٹریننگ مکمل کی۔
اس موقع پر دو معروف نوجوان سائنسدانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پُنے کی ں ایسٹروپرینرمحترمہ شویتا کُلکرنی نے سائنس میں خاص طور سے علم فلکیات میں اپنے صنعتی سفر کا ذکر کیا۔ انہوں نےزور دے کر کہا کہ فلکیات سے متعلق کلچر اب ہندوستان میں بھی شروع ہوگا ۔ ایک اور انعام یافتہ ڈی آر ڈی او کی لیب ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فیزیولوجی اینڈ الائڈ سائنسز کی خاتون سائنسداں، ڈاکٹر شویتا راوت نے سرکاری لیب میں سائنس کے شعبے میں کام کرنے کی اپنی کہانی کا ذکر کرتے ہوئے خاتون سائنسدانوں کوراغب کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کیلئے حفاظتی گیئر، بلیٹ پروف سوٹ کے تیار کئے جانے سے متعلق اپنے سفر کا ذکر کیا۔
خاتون سائنسدانوں کیلئے خاص طور پر چلائی جارہی حکومت کی مختلف اسکیموں پر ایک پینل بحث بھی ہوئی۔ شرکاء نے اس میں کافی دلچسپی دکھائی اور پینلسٹوں سے کافی سوال پوچھے۔ پینل کی قیادت انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ کی ایسوسی ایٹ ہیڈ اور سائنسداں جی ڈاکٹر انیتا گپتا، جوائنٹ سکریٹری انجو بھلا اور محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کی جی سائنٹسٹ محترمہ نمیتا گپتا نے کیا۔
ایک اور پینل بحث میں اس بات پر گفتگو کی گئی کہ کیسے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کی اسکیم، کرن آئی پی آر خاتون سائنسدانوں کو سائنس کی طرف واپسی کرنے اور خود کو ایک آئی پی کاروباری کی شکل میں اپنے آپ کو قائم کرنے میں اہل بنانے میں رول ادا کرتی ہے۔ پروگرام میں بایوٹیکنالوجی شعبے کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ اور 100 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران فلم ‘ ہِڈن فیگر’ کی نمائش ہوئی۔ شرکاء کو اَپورپروہِت کی کتاب ‘ لیڈی یو آر دا باس’ پیش کی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- ش س -ک ا)
U- 1124
(Release ID: 1605847)
Visitor Counter : 105