خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند نے ناری شکتی پرسکار 2019 سے  نوازا


معاشرے میں نمایاں کارکردگی کے لیے 15 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا

Posted On: 08 MAR 2020 12:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 08  مارچ 2020 / صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر راشٹرپتی بھون نئی دلی  میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سال 2019 کے لئے ناری شکتی پرسکار  پیش کیے۔ یہ پرسکار خصوصی طور پر بے بس اور پسماندہ خواتین کی ترقی کی سمت میں نمایاں خدمات کے لیے  15 ممتاز خواتین کو پیش کیے گئے۔ ناری شکتی پرسکار  کے لئے نامزد کیرل کے کولم کے علاپوزہ کی بھاگیرتھی اما ، ایوارڈ لینے کے لئے دہلی نہیں آسکیں۔

ناری شکتی  پرسکار خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا ایک قدم ہے جو معاشرے میں اہم اور مثبت تبدیلی کے لئے، نمایا رول ادا کرنے والی خواتین کے اعزاز کے لیے افراد اور اداروں کی طرف سے کی گئی غیر معمولی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے دیا  جاتا ہے۔ ان ممتاز خواتین نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 2030 ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے تحفظ میں بھی اہم رول ادا کیا  ہے۔  یہ ایوارڈ معاشرتی ترقی میں خواتین کی مساوی شراکت دار کے اعتراف  کی ایک کوشش ہے۔

پرسکار  یافتگان نے اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں عمر ، علاقائی رکاوٹوں یا وسائل کی پرواہ نہیں کی۔ ان کے اس  ہمت اور حوصلے سے معاشرے میں بڑے پیمانے  پر نوجوان ہندوستانیوں کو تحریک ملے گی،  خاص طور پر نہ صرف صنفی دقیانوسی تصورات کو توڑنے کے لئے بلکہ صنفی عدم مساوات اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لئے۔

سال 2019 کے ناری شکتی پرسکار یافتگان کا متعدد شعبوں جیسے زراعت ، کھیل کود ، دستکاری ، جنگلات لگانے اور جنگلی جانوروں کے تحفظ ، مسلح افواج اور تعلیم سے تعلق ہے۔

ایوارڈ یافتگان کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

نمبر شمار

نام

زمرہ

ریاست

1

پڈالا بھو دیوی

ذاتی

سری کا کلم، آندھرا پردیش

2

بینا دیوی

ذاتی

مونگیر، بہار

3

عارفہ جان

ذاتی

سری نگر، جموں و کشمیر

4

چامی مُرمو

ذاتی

راج نگر، سرائے کیلا کھرساواں، جھارکھنڈ

5

نِلزا وانگمو

ذاتی

لیہ، لداخ

6

رشمی اُردھواریش

ذاتی

پُنے، مہاراشٹرا

7

سردارنی مان کور

ذاتی

پٹیالہ، پنجاب

8

کلاوتی دیوی

ذاتی

کانپور، اتر پردیش

9

تاشی اور نونگشی ملک

ذاتی

دہرہ دون ، اتر پردیش

10

کوشکی چکربورتی

ذاتی

کولکتہ، مغربی بنگال

11

بھاگیرتھی  اما

کارتیاینی اما

ذاتی

کولم، الپوزہ، کیرل

12

آونی چترویدی

بھاونا کنٹھ

موہنا سنگھ

ذاتی

ریوا مدھیہ پردیش

دربھنگا بہار

آگرہ، اتر پردیش

انڈین ایئرفورس

 

 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U-1111

 

 



(Release ID: 1605739) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi