صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کوویڈ- 19 پر نئی معلومات: نئے کیس سامنے آئے

Posted On: 07 MAR 2020 7:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 08  مارچ 2020 / کوویڈ ۔19 کی جانچ میں مزید تین افراد پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان میں سے دو کا تعلق لداخ سے ہے جو ایران گئے تھے اور ایک تمل ناڈو سے ہے جو عمان گیا تھا۔ ان تین نئے کیسوں کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ 31 متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ جبکہ کیرالہ میں پہلے تین مشتبہ افراد کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔

بھوٹان میں امریکی شہری کے مثبت پائے جانے کے بعد ، 150 سے زائد مشتبہ افراد کو وہاں کی آئی ڈی ایس پی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ، آج صبح ایران سے 108 نمونے موصول ہوئے ہیں۔ ان نمونوں کی جانچ  ایمس لیبارٹری میں کی جارہی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے 6 سائنس دانوں کو ایران میں تعینات کیا گیا ہے۔ تقریباً  10 کروڑ روپے مالیت کا سامان اور ریجنٹ ایران بھیجے گئے ہیں تاکہ یہ سائنس دان وہاں لیب قائم کرسکیں۔

آج ، ہوائی اڈوں پر 7108 پروازوں میں سے کل 726122 افراد کی جانچ کی گئی۔ کل صبح اور آج کے درمیان ، 573 پروازوں میں سے 73766 مسافروں کی ہوائی اڈوں پر جانچ کی گئی۔

اس وقت ملک بھر میں کوویڈ 19 وائرس کی جانچ کے لئے 52 لیباریٹریاں کام کر رہی  ہیں۔ اس کے علاوہ ، 57 اضافی لیباریٹری کو  نمونے  حاصل کرنے کے لیے سواب اور وائرل ٹرانسپورٹ میڈیا فراہم کرائے گئے ہیں۔

لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لئے ، تمام ٹیلی کام آپریٹرز نے خصوصی کوویڈ 19 موبائل فون کالر ٹون شروع کیا ہے، جس میں فون کرنے والے کے ڈائل ہونے پر انفیکشن سے بچاؤ سے متعلق بنیادی معلومات دی جاتی ہیں۔  بی ایس این ایل ، ایم ٹی این ایل ، ریلائنس جیو ، ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کے 117.2 کروڑ سے زیادہ صارفین کو سبھی پیغامات ایس ایم ایس اور کال بیک کے ذریعے بھیجے جا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U-1113

 

 

 



(Release ID: 1605738) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi