شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

این ای وی ایف نے  (شمال مشرق کے لئے کاروبار سے متعلق فنڈ ) آج کی تاریخ تک 12  اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو 18 کروڑروپے  دئے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


زرعی – معاون ، حفظان صحت ،بایو ٹکنالوجی ،تعلیم ،ڈبہ بند خوراک ،سیاحت ، لاجسٹکس ، پارکنگ  اور انٹرٹینمنٹ جیسے شعبوں میں 22 تجاویز کو سرمایہ کاری  کی عہد بستگی موصول ہوئی ہے

Posted On: 05 MAR 2020 5:47PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  06 مارچ 2020 ۔شمال مشرق کے لئے کاروبار سے متعلق فنڈ ( این ای وی ایف) شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ( ڈی او این ای آر ) اور شمال مشرقی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن  لمٹیڈ  ( این ای ڈی ایف آئی ) کی مشترکہ کوششوں سے  9 ستمبر 2017  کو  شروع کیا گیا تھا تاکہ کاروباریوں  اور اسٹارٹ اپ کمپنیو ںکی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور شمال مشرقی خطے ( این ای آر ) کے کاروبایوں کو بااختیار بنایا جاسکے ۔یہ اپنے مقصد کے لئے وقف فنڈ ہے ،جس کی پونجی 100 کروڑ ہے ۔سرمایہ کاری فی کاروبار کے لحاظ سے 25 لاکھ اور 10.00 کروڑ کے درمیان ہے،جو  اپنی نوعیت کے اعتبار سے طویل مدتی ہے اور جس کی سرمایہ کاری چار ، پانچ سال ہے ۔

          این ای وی ایف  کی ٹیم  شمال مشرقی خطے میں  ہونے والے مختلف پروگراموں  ،سمیناروں  اورکانکلیو میں  پرجوش  طور پر شرکت کررہی ہے اورفنڈ کو فروغ دینے کے لئے  اسٹارٹ اپ کمپنیوں  اور گروپ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے رابطہ  قائم کیا ہے۔ ٹیم کے ارکان نے مختلف  کاروباری فنڈ کے ساتھ  بھی  رابطہ قائم کیا ہے ۔پچھلے تین سالوں میں زرعی  -  معاون ، حفظان صحت ، بایو ٹکنالوجی ،تعلیم ، ڈبہ بند خوراک ،سیاحت ، لاجسٹکس  ، پارکنگ اور انٹر ٹینمنٹ وغیر ہ جیسے شعبوں سے 212  انکوائریز  / درخواستیں  موصول ہوئی ہیں،  40 تجاویز  انویسٹمنٹ کمیٹی کو پیش  کی گئی ہیں اور 22تجاویز  کو سرمایہ کاری کی عہد بستگی   موصول ہوئی ہے  ۔این  ای وی ایف نے آج کی تاریخ تک  12 اسٹارٹ اپ کمپنیو ں کو 18.16  کروڑروپے   دئے ہیں۔

سال کے اعتبار سے سرمایہ کاری عہدبستگیوں کی تفصیلات :

 

سال

رقم کی مقدار ( کروڑروپے میں )

مالی سال 2017-18

16.30

مالی سال 2018-19

17.13

مالی سال 2019-20

11.10

میزان

44.53

یہ اطلاع  شمال مشرقی خطے کی ترقی(ڈی او این ای آر ) کے مرکز ی وزیر مملکت (آزادانہ چارج )، وزیر اعظم کے دفتر ،عملہ ،عوامی شکایات  اور پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر  مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے آج راجیہ سبھا  میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  دی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-1080



(Release ID: 1605501) Visitor Counter : 148


Read this release in: English