اقلیتی امور کی وزارتت

مرکز کے ذریعہ نوٹیفائی کی گئی 6 اقلیتوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی  طور پر   تفویض اختیارات کے لئے اقلیتی امور کی وزارت مختلف اسکیمیں نافذ کررہی ہے: مختار عباس نقوی

Posted On: 05 MAR 2020 4:37PM by PIB Delhi

نئیدہلی، 05مارچ 2020،اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اقلیت کی تشریح قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم)قانون ، 1992 کی دفعہ 2(سی)کے تحت کی گئی ہے۔قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم)قانون ، 1992 کی دفعہ 2(سی)کےمطابق اس قانون کے مقصد کے لئے اقلیت کا مقصد مرکزی حکومت کے ذریعے نوٹیفائی کی گئی ایک برادری سے ہے۔اب تک مرکزی حکوت نے اقلیتی فرقوں کے طورپر 6 فرقوں یعنی مسلم، عیسائی، سکھ، بودھ، پارسی اور جین کو نوٹیفائی کیا ہے۔

اقلیتوں سے متعلق معاملات ، ان کے تحفظ ، تعلیم اور ان کے بارے میں بہتر فہم کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق  سوالات کے سلسلے میں’’نیا سویرا‘‘ اور  ’’نئی اڑان‘‘اسکیم کے تحت اترپردیش میں اقیتوں کو دستیاب سہولیات کی تفصیل کے متعلق وزیر موصوف نے اپنے جواب میں بتایا کہ :

نظم و نسق ریاست کا معاملہ ہے۔اقلیتوں کے تحفظ کے لئے اقدامات ریاستی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ اس کے علاوہ  اس وزارت کے تحت کام کرنے والے قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم)کو بتائے گئے اقلیتوں سے متعلق کسی معاملے کو   قومی اقلیتی کمیشن قانون  1992 کی دفعہ 9 کے تحت  این سی ایم کے ذریعہ متعلقہ حکومتوں کے متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا جاتا ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت  مرکز کے ذریعہ نوٹیفائی کی گئیں چھ اقلیتوں کو سماجی، اقتصادی اور  تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لئے مختلف اسکیمیں چلا رہی ہے۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  1. اقلیتوں کو تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لئے  (i) پری  میٹرک اسکالر شپ اسکیم۔ درجہ ایک سے 10 تک کے لئے (ii) پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم۔ درجہ 11 سے پی ایچ ڈی تک کے لئے (iii) میرٹ کم مینس پر مبنی اسکالر  شپ اسکیم ۔پروفیشنل اور تکنیکی کورسز کے لئے  (iv) مولانا  آزاد نیشنل فیلو شپ۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے (v) مفت کوچنگ اور متعلقہ اسکیم  (نیا سویرا)۔ پروفیشنل کورسز اور سرکاری نوکریوں کے لئے مسابقتی امتحان کے لئے (vi) مرکز کے ذریعہ نوٹیفائی کی گئیں چھ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت لڑکیوں کے لئے بیگم حضرت محل  نیشنل اسکالر شپ (مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن)(vii) ’’پڑھو پردیش۔ بیرونی ممالک میں مطالعہ کے لئے  تعلیمی قرضوں پر سود سبسڈی کی اسکیم‘‘(viii) نئی اڑان۔  یو پی ایس سی، ایس ایس سی ، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن وغیرہ کے ذریعہ منعقدہ ابتدائی امتحان پاس کرنے والے طلبا کے لئے امداد۔
  2. اقلیتوں کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانا(i) روزگار دلانے والے ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات ۔ سیکھو اور کماؤ۔ یہ نوکری سے منسلکہ ہنر مندی کے فروغ کا پروگرام ہے   (ii)  نئی  منزل۔ اسکول چھوڑنے والوں کے لئے رسمی اسکولی تعلیم اور  ہنر مندی سکھانے کی ایک اسکیم (iii) اقلیتی فرقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو قلیل مدتی روزگار دلانے والے ہنر مندی کے فروغ کے کورسز  سے مستفید کرنے کے لئے غریب نواز ایمپلائمنٹ ٹریننگ (iv)نیشنل مائناریٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائننس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی)۔ این ایم ڈی ایف سی  اپنے روزگار کے لئے اور آمدنی والے کاموں کے لئے اقلیتوں کو رعایتی قرض فراہم کراتا ہے۔
  3. اقلتیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا (i) پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم(پی ایم جے وی کے)۔  یہ علاقے کے فروغ کی ایک اسکیم ہے۔ وزارت نے اس اسکیم کے نفاذ کے لئے 1300 پسماندہ اقلیتوں کی گھنی آبادی والے علاقے  شناخت کئے ہیں۔ ان علاقوں میں یہ اسکیم مرکز کے ذریعہ اسپانسر کی گئی اسکیم کے جس کا مقصد ان علاقوں میں اقلیتوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے  سماجی، اقتصادی، بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتیں فراہم کرانا بھی ہے۔اس اسکیم میں  80 فیصد وسائل تعلیم، صحت اور ہنر مندی کے فروغ کے لئے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے 33۔40 فیصد خصوصی طور پر خواتین پر مرکوز پروجیکٹوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

چلنے والی اسکیموں/ پروگراموں کی تفصیل اس وزارت کی ویب سائٹ :www.minorityaffairs.gov.in; www.maef.nic.in and www.nmdfc.org. پر دستیاب ہے۔

نیا سویرا اسکیم اقلیتی فرقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا / امیدواروں  کی مدد کے لئے ہے۔ اس میں خصوصی طور پر گروپ اے بی اور سی  کی نوکریوں اور سرکاری شعبےکے اداروں، بینکوں، ریلویز وغیرہ   میں   مرکزی و ریاستی حکومتوں کے تحت دیگر مساوی عہدوں پر بھرتی کے لئے  مسابقتی امتحان میں کامیاب ہونے والوں کے لئے یا تکنیکی/ پروفیشنل کورسز میں داخلے  کے  مقصد سے خصوصی کوچنگ فراہم کرائی جاتی ہے۔

نئی اڑان اسکیم کا مقصد  یونین  پبلک سروس کمیشن، اسٹاف سلیکشن کمیشن اور اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ ابتدائی امتحانات میں کامیاب ہونے والے اقلیتی امیدواروں کو مالی امداد فراہم کرانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اترپردیش میں 22۔2019 تک (29 فروری 2020 تک) 392 طلبا کو مالی امداد فراہم کرائی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ ا گ۔ن ا۔

U- 1076



(Release ID: 1605467) Visitor Counter : 113


Read this release in: English