بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

سولر چرخا مشن کے تحت دست کاروں کے لئے سبسڈی

Posted On: 05 MAR 2020 5:08PM by PIB Delhi

نئیدہلی، 05مارچ 2020،       بہت چھوٹی، چھوٹی اور  درمیانے درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ مشن سولر چرخا اسکیم، صنعتوں پر مبنی اسکیم ہے۔ اس میں ’’سولر چرخا کلسٹر‘‘ کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔ اس کلسٹر میں 200 سے 2042 استفادہ کنندہ (تارکش، بنکر، درزی اور دوسرے ہنر مند دست کارو) شامل ہوں گے۔ ہر ایک تارکش (اسپینر) کو 10۔10 اسپنڈلر کے دو چرخے دیئے جائیں گے۔

اسکیم کے حصے کے طور پر کسی قسم کی  سبسڈی نہیں دی جاتی ہے تاہم تقریباً 38625 کروڑ روپے  لاگت کی کل سرمایہ کاری سے مکمل شمسی چرخا کلسٹر بنانے والی ایجنسی کے فروغ نیز چرخوں اور ہتھ کرگھے کی خریداری ے لئے 9.60 کروڑ روپے تک کی سبسڈی دی جاتی ہے۔

بہار کے نوادہ ضلع کے کھنڈوا ضلع میں تجربہ کی بنیاد پر قائم پروجیکٹ کی کامیابی کی بنیاد پر جس سے تقریباً 1180 دستکاروں کو فائدہ پہنچا تھا، حکومت ہند نے ایسے 50 کلسٹروں کے قیام کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اظہار دلچسپی (ای او آئی) پر مبنی اسکیم کے حصہ کے طور پر کل مشن سولر چرخا کے تحت کل 10 تجاویز کو منظوری دی گئی ہے جس سے تقریباً 13784 دست کاروں / کارکنوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ وہ ریاستیں جہاں کے لئے سولر چرخا کلسٹر کو منظوری دی گئی ہے، وہ حسب ذیل ہیں:

 

ریاست

سبسڈی کی رقم (لاکھ روپے میں)

شمسی چرخا کلسٹروں کی تعداد

استفادہ کندگان  کی تعداد

چھتیس گڑھ

578.49

1

1200

گجرات

405.45

1

1000

کرناٹک

1920.49

2

4042

مہاراشٹر

1336.76

2

2742

اوڈیشہ

676.25

1

1400

راجستھان

959.95

1

2000

اترپردیش

754.26

2

1400

میزان

6631.65

10

13784

 

یہ سمشی چرخے، شمسی توانائی کو استعمال میں لاکر چلائے جائیں گے۔ شمسی توانائی ، قابل احتیا توانائی ہے۔ اس سے ہری معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی کیونکہ یہ ایک ماحولیات دوست پروگرام ہے۔ اس سے دست کاروں کے لئے روزگار کے پائیدار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ش س۔ن ا۔

1072U-



(Release ID: 1605465) Visitor Counter : 92


Read this release in: English