وزارات ثقافت
صدرجمہوریہ ہند نے 15فنکاروں کو نیشنل للت کلا اکیڈمی ایوارڈس 2020سے سرفراز کیا
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب پرہلادسنگھ پٹیل نے 61 ویں نیشنل ایگزیبیشن آف آرٹ اور نیشنل کلا میلے کا افتتاح کیا
61ویں نیشنل ایگزیبیشن آف آرٹ22 مارچ 2020 تک جاری رہے گی جبکہ کلامیلہ 9 مارچ 2020 کو ختم ہوجائے گا
Posted On:
04 MAR 2020 8:48PM by PIB Delhi
نئیدہلی 05مارچ 2020۔صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی کے راشٹر پتی بھون میں 15 فنکاروں کو 61ویں للت کلا اکیڈمی سالانہ ایوارڈ تقسیم کئے ۔ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ، اکیڈمی کے چیئر مین ڈاکٹر اتم پچارنے اور کلچرل سکریٹری جناب یوگیندر ترپاٹھی ان سرکردہ شخصیات میں شامل تھے ، جنہوں نے راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ایوارڈ دینے کی تقریب میں شرکت کی ۔صدر جمہوریہ نے ایوارڈ یافتہ افراد کو مبارکباددی جبکہ ان افرادکے گھروالوں نے جو اس موقع پر وہاں موجود تھے ، تالیاں بجائیں ۔
شام کے وقت ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلادسنگھ پٹیل نے آج نئی دہلی میں 61 ویں نیشنل ایگزیبیشن آف آر ٹ اورنیشنل کلا میلے کا افتتاح کیا۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل للت کلااکیڈمی کے چیئر مین ڈاکٹر اتم پچارنے اور وزارت کے دیگر سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ فنکار رام وی سوتر اور پدم شری شیام شرما بھی موجود تھے، جن کی ایوارڈ یافتگان کے ساتھ عزت افزائی کی گئی ۔ اس تقریب میں للت کلا اکیڈمی کی ایک کتاب ایس دھنپال جس کا نام اسی سرکردہ فنکار کے نام پررکھا گیا ہے ،اس کا اجرا بھی عمل میں آیا۔افتتاحی تقریب کے بعد کلچرل پروگرام ہوئے ، جن میں این ای اے ایوارڈ یافتگان ، اس عمل میں شرکت کرنے والے فنکارو ں اور بہت سے فن میں دلچسپی رکھنے والوں اور عام لوگوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پٹیل نے ان تمام 15 نیشنل اکیڈمی ایوارڈ یافتگا ن کو مبارکباددی ، جن کی آج صبح راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند نے عزت افزائی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں ، وہ یقینی طور پر فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ خود میرا تعلق ایک گاؤں سے ہے اور جب کبھی مجھے وقت ملتا ہے ، میں اس وقت کو اپنے سرکاری کام کاج کے ساتھ ساتھ کلچر سے متعلق دلچسپیوں میں صرف کرتا ہوں ۔
جناب پٹیل نے مزید کہا کہ ان 15 فنکاروں کو283 فنکاروں میں سے منتخب کیا گیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ سب کے سب فنکار کلا میلے میں موجود ہیں۔
نمائش میں خصوصی انویٹیشن زمرے کے تحت سرکردہ فنکاروں انجلی ایلا مینن ، پرم جیت سنگھ ، ارپتا سنگھ، گوگی سروج پال ،آنجہانی جان فرنانڈیز اور واسودیو کامت کے فنی نمونوں کو بھی رکھا گیا ہے۔نمائش میں پورے ملک سے سرکرد ہ فنکاروں کے نمونوں کو جمع کیا گیا ہے اور اس سے نئے فنکاروں کو پینٹنگ ، مجسمہ سازی ، گرافکس ، فوٹو گرافی ، ڈیرائنگ ،انسٹالیشن اور ملٹی میڈیا میں نئے رجحانات کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔61 نیشنل ایگزیبیشن آف آر ٹ 20-2019 مارچ کی 22تاریخ تک جاری رہے گی جبکہ کلامیلہ 9 مارچ 2020 کو ختم ہوجائے گا۔
نیشنل ایگزیبیشن آف آرٹس سے نہ صرف پورے ملک سے قیمتی فنی نمونوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ اس سے دنیا کے سامنے بھارتی کلچر اور خوش ذوقی بھی دنیا کےسامنے آتی ہے اور اس طرح بین الاقوامی آرٹ مارکیٹ میں بھارت کے فنی نمونوں کو فروغ حاصل ہوتاہے۔ للت کلا اکیڈمی کے چیئر مین ڈاکٹر اتم پچارنے نے کہا:’’ نیشنل ایگزیبیشن آف آرٹ کے 61ویں ایڈیشن سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نیو انڈیا ویژن میں ایک نئی تخلیقی لہر پیدا ہوگی ،جس سے دیکھنے والوں کو ملک کے بہترین فنی نمونوں کی ستائش کرنے کا موقع ملے گا۔‘‘ انہوں نے یہ اعتماد بھی ظاہر کیا کہ 61ویں نیشنل ایگزیبیشن آف آرٹ کی اہمیت صرف اس میں شرکت کی وج سے نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کے فنکاروں کے رول کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے ایوارڈ یافتگان اور میلے میں شرکت کرنے والے تما م لوگوں کو مبارکباددی ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔رم
U-1056
(Release ID: 1605335)
Visitor Counter : 125