وزارت اطلاعات ونشریات
کوروناوائرس کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت تمام ترکوششیں کررہی ہے: جناب پرکاش جاوڈیکر
Posted On:
04 MAR 2020 7:36PM by PIB Delhi
نئیدہلی 05مارچ 2020۔ماحولیات ،جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی ،اطلاعات ونشریات اور بھاری صنعتوں نیز سرکاری کارخانوں کےمرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کوششوں سے واقف کرایا جو حکومت کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کوروناوائرس کے خطرے پر بڑی سنجیدگی سے غور کیاہے ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کوروناوائرس کے مقابلے کی کوششوں کی خود قیادت کررہے ہیں اور روز مرہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری اور کابینہ سکریٹری روز مرہ کی بنیادپر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ میٹنگیں کررہے ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن کی قیادت میں صحت کی وزارت صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ خاص طورپر پورے ملک میں مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے والے وارڈوں کے قیام اور بیرونی ملکوں سے بھارت آنے والے افراد کی اسکریننگ کے معاملے میں ۔مانیسر میں آئی ٹی بی پی کیمپس میں ایک الگ تھلگ رکھنے والا یعنی آئیسولیشن کیمپ پہلے ہی قائم کردیا گیا ہے ، جو ہفتے میں ساتوں دن 24 گھنٹے کا م کررہا ہے۔
جناب جاوڈیکر نے بتایا کہ حکومت پہلے ہی ان بھارتیوں کو واپس لاچکی ہے اور اس نے ان کا علاج کیا ہے ، جو کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے مرکز ووہان (چین ) میں پھنسے ہوئے تھے۔ 124 بھارتیوں اور پانچ غیر ملکیوں کو جو جاپانی جہاز میں پھنسے ہوئے تھے اور جن میں سے بعض کے بارے میں یہ شبہ تھا کہ وہ کوروناوائرس سے متاثر ہیں ، انہیں بچاکر نکالا گیا ہے اور جانچ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔اب تک 6لاکھ مسافروں کی جانچ کی جاچکی ہے۔نیپال ، بھوٹان اور میانماسے متصل سرحدی علاقوں میں تقریباََدس لاکھ افراد کی جانچ کی گئی ہے۔ پڑوسی ملکوں سے متصل گاؤوں کا بھی خیال رکھا جارہا ہے ۔
جناب جاوڈیکر نے بتایا کہ پہلے ملک میں جراثیم کا پتہ لگانے سے متعلق صرف ایک تجربہ گاہ ( وائرولوجی لیب ) تھی جو پونہ میں واقع تھی، اب حکومت نے اس طرح کی 15 نئی وائرولوجی لیبس قائم کردی ہیں اور مزید 19 تجربہ گاہیں پور ے ملک میں ایک ہفتے کے اندر قائم کردی جائیں گی۔ مسافروں کے لئے مشورے بھی جاری کردئے گئے ہیں۔ پورے ملک میں خاص طورپر اسکولوں ، کالجوں اور دیگر مقامات پر ایک بڑی آگہی مہم شروع کی گئی ہے اورلوگوں کو اس جراثیم کے انفکشن سے بچانے کے لئے ’کیا کرو اور کیا نہ کرو ‘ کے بارے میں مشورہ دیا گیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔رم
U-1055
(Release ID: 1605334)
Visitor Counter : 86