امور داخلہ کی وزارت
شہری مہاجرین کی باز آبادکاری کے لئے حکومت کے ذریعہ متعدد اقدامات کئے گئے ہیں:
جی کشن ریڈی
پردھان منتری ترقی پیکج 2015 کے تحت 1080 کروڑ روپے کی لاگت سے ریاستی حکومت نے کشمیری مہاجرین کے لئے 3000 روزگار کےمواقع پیدا کئے ہیں: جی کشن ریڈی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 MAR 2020 4:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 مارچ /امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے کشمیری مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ حکومت ہند کی یہ کوشش رہی ہے کہ باز آباکاری کی متعدد سہولیات مہیا کراکر اور وادی کشمیر میں انکی واپسی کے لئے مناسب ماحول بناکر کشمیری مہاجرین کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کوششوں کے مطابق حکومت نے کشمیری مہاجرین کے لئے باز آبادکاری کی درج ذیل اسکیموں کو منظوری دی ہے۔
یہ کوششیں وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج -2015 (پی ایم ڈی پی-2015) کے تحت کی جارہی ہیں جوحسب ذیل ہیں۔
- کشمیری مہاجرین کے لئے 1080 کروڑ روپے کے خرچ سے سرکاری روزگار 3000 مواقع پیدا کرنا ۔ حکومت جموں کشمیری کے ذریعہ فراہم کرائی معلومات کے مطابق 22 فروری 2020 کو 1781 عہدوں کے معاملے میں انتخابی عمل کا انعقاد کیا گیا اور 604 امیدواروں نے مختلف محکموں میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ یہ عہدے وزیراعظم کے پیکج 2008 کےتحت منظور شدہ ریاستی حکومت کی 3000 سرکاری ملازمت کے علاوہ ہیں۔ ان میں سے 2905 عہدوں کو پُر کردیا گیا ہے۔
- پی ایم آر پی -2008 کے تحت ملازم 3000 کشمیری مہاجرین اور پی ایم ڈ ی پی -2015 کے تحت مزید تین ہزار مہاجرین کی رہائش کے لئے 920 کروڑ روپے کی لاگت سے 6ہزار ٹرانزٹ رہائش گاہوں کی تعمیر کی گئی ہے۔ 849 فلیٹ رہائش کے لئے دستیاب ہیں جبکہ 560 فلیٹ زیر تعمیر ہیں۔
مذکورہ بالا اقدامات کے علاوہ حکومت ہند جموں میں مقیم اہل کشمیرمہاجرین کو ماہانہ نقد راحت کی ادائیگی کرتی ہے۔ 2014 سے ماہانہ نقد راحت میں دو بار اضافہ کیا گیا ہے جو کہ سال 2015 میں فی کنبہ 6600 سے بڑھ کر دس ہزار روپے اور 2018 میں فی کنبہ 13 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کشمیری مہاجرین کو خشک راشن بھی مہیا کرایا جاتا ہے۔
دہلی میں مقیم کشمیری مہاجرین کے معاملے میں حکومت ہند ہر شخص کو 3250 روپے کی ماہانہ نقد راحت مہیا کراتی ہے جس میں قومی خطہ راجدھانی دہلی کی حکومت (جی این سی ٹی ڈی) پر فی کنبہ ہزا رروپے کا حصہ آتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش س۔ ج۔
U- 1049
(ریلیز آئی ڈی: 1605274)
وزیٹر کاؤنٹر : 108