جل شکتی کی وزارت

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے سووچھ بھارت مشن ( گرامین ) مرحلہ-2 کا آغاز کیا


بل اور ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسیف کے ذریعے کئے گئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سووچھ بھارت مشن (گرامین ) کی وجہ سے دیہی خواتین کے لئے سویدھا، سورکشا اور سوابھیمان میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 MAR 2020 3:27PM by PIB Delhi

 

 

 

نئی دہلی،4مارچ  /   جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت نے آج یہاں  ایک قومی تشہیر اور مشاورتی ورکشاپ میں سووچھ بھارت مشن گرامین ایس بی ایم جی  کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جل شکتی کےمرکزی وزیر مملکت اور سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کے مرکزی وزیر جناب رتن لال کٹاریا ،پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے سکریٹری جناب  پرامیشورن ایئر  دیہی صفائی ستھرائی کے پرنسپل سکریٹری حضرات ، سکریٹری انچارج ، ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مشن ڈائریکٹر جی او آئی کی وزارت کے سینئر افسران اور ایس بی ایم جی سے وابستہ  ریاستی نودل افسران  بھی شریک تھے۔

 ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے جناب شیکھاوت نے سووچھ بھارت مشن گرامین کے پہلے مرحلے کی زبردست کامیابی کی تعریف کی اور کہا کہ مشن کے دوسرے مرحلے کی کابینہ کی منظوری حاصل کی گئیں خاطر خواہ حصولیابیوں کے لئے ایک زبردست  ادراک ہے، جو  2 ؍اکتوبر 2014 کواس مشن کے  شروع کئے جانے کے بعد سے پانچ سالوں میں دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی تک رسائی اور اس کا زیادہ سے زیادہ احاطہ  فراہم کرنے کی سمت  زیراعظم نریندر مودی کی مثالی قیادت میں سووچھ بھارت مشن گرامین کے تحت حاصل کی گئیں ہیں۔

 سووچھ بھارت مشن ( گرامین ) کے مرحلے -2 میں  ان کامیابیوں پر توجہ دی جائے گی جو بیت الخلاء کی رسائی اور اسکے استعمال کے معاملے میں گذشتہ پانچ سال میں اس پروگرام کے تحت حاصل کی گئیں ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی اس سے محروم نہ رہے۔ یہ مشن  اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک کے ہر گرام پنچایت میں موثر ٹھوس اور رقیق کچرے کے بندوبست قائم کیا جائے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رتن  لال کٹاریا نے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی سووچھ بھارت مشن گرامین کے افسروں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے دیہی کمیونٹی ممبروں میں ملک بھر میں ایک زبردست تبدیلی لانے میں گذشتہ پانچ سال میں انتھک کوششوں کے لئے لاکھوں  سووچھا گریہی  کو بھی مبارکباد دی ۔ انہوں نے سووچھ بھارت مشن کو ایک سچا جن آندولت بنانے پر بھی مبارکباد دی۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے سکریٹری جناب  پرامیشورن ایئر نے ، جنہوں نے سووچھ بھارت مشن ( گرامین ) مرحلے -2 کے مینڈیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 1،40،881 کروڑ روپئے کی کل لاگت سے ایک مشن موڈ  میں 21-2020 سے 25-2024 سے نافذ کیا جاےئے گا۔ اس میں 52،497 کروڑ روپئے ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے بجٹ سے مختص کئے جائیں گے، جبکہ باقی رقم پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت اس فنڈ سے  جاری کی جا رہی ہے۔

ورکشاپ کے حصے کے طور پر اور 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی وزیر نے ایک مطالعہ جاری کیا جو دیہ خواتین سے متعلق سووچھ بھارت مشن گرامین کے اثرات پر یونیسیف اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے طور پر کیا گیا ہے۔ دیہی بھارت میں خواتین کی سلامتی آسائش  اور خود احترام پر سووچھ بھارت مشن ( گرامین ) کے اثرات کے مطالعے کا سروے  مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، راجستھان ، مہاراشٹر اور بہار کی  پانچ ریاستوں میں 6993 خواتین پر کیا گیا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ گھروں میں بیت الخلاء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے دیہی بھارت میں خواتین کی سویدھا ، سورکشا اور سوابھیمان میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

*************

( م ن ۔ح ا  ۔ م ف (

U. No. 1048

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1605263) وزیٹر کاؤنٹر : 117
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी