کارپوریٹ امور کی وزارتت

ایل ایل پی تصفیہ اسکیم 2020 شروع کی گئی ؛رجسٹرارکے پاس قانونی طورسے ضروری دستاویزات داخل کرنے میں تاخیرکی چھوٹ ایک بارہی ہوگی


یہ اسکیم 16مارچ ، 2020کو نافذہوگی اور 13جون ،2020تک نافذ رہے گی

Posted On: 04 MAR 2020 1:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 4 مارچ  :یہ دیکھاگیاہے کہ تاخیرسے دستاویز  داخل کرنے پراضافی فیس کی اطلاق پذیری کی وجہ سے جو کہ تاخیرکے معاملے میں حقیقت میں مالی بوجھ بن سکتی ہے لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنرشپ ( ایل ایل پی) کی ایک بڑی تعداد اس پرعمل نہیں کررہی ہے تاخیرکی مدت کے لئے دیرسے فیس کا بھگتان کرنے میں ان کی عدم صلاحیت اس کی اہم وجہ ہے ۔

کاروبارکو آسانی سے کرنے کے معاملے کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی لگاتارکوششوں کے تحت التواء میں پڑے دستاویزات کوداخل کرنے اور مستقبل میں ایک جائزایل ایل پی کی شکل میں خدمت کرنے کے لئے ڈیفالٹ ایل ایل پی کو فاضل فیس میں ایک بارکی چھوٹ دینے کافیصلہ کیاگیاہے ۔

اس کے مطابق مرکزی حکومت نے ایک اسکیم ایل ایل پی تصفیہ اسکیم 2020شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس نے رجسٹرار کے پاس قانونی طورسے ضروری دستاویز ات داخل کرنے میں ایک بارکی تاخیر کی اجازت دے دی ہے ۔

ایسے ایل ایل پی جو خود اسکیم کا فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں التواء والے دستاویزات /فارموں کو داخل کرسکتے ہیں ۔ اوراس طرح کی چوک کے لئے مقدمہ چلانے سے بچنے کے لئے ایک بارہی ایسی چوک کرسکتے ہیں ۔

یہ اسکیم 16مارچ ، 2020کو نافذ ہوگی اور13 جون ،2020تک نافذ رہے گی ۔ یہ ایک اووردستاویز داخل کرنے کے لئے ڈیفالٹ ایل ایل پی پرلاگوہوگی جو 31اکتوبر ، 2019تک داخل کرنے کے لئے تھا۔ اس طرح کی دستاویزیاریٹرن داخل کرنے کے لئے کسی بھی فیس کے علاوہ ، تاخیرکی فیس کی مدت سے یومیہ 10روپے کے ایک معمولی اضافی فیس کا بھگتان کرناہوگا۔ اس کے لئے فی دستاویز زیادہ سے زیادہ رقم 5ہزارروپے ہوگی ۔

 

***************

( م ن  ۔ح ا۔ ع آ)

U-1028

 

 

 

 


(Release ID: 1605254) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi