عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ملازمن کی قبل از وقت سبکدوشی
Posted On:
04 MAR 2020 2:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 مارچ 2020، شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او)، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ 27 فروری 2020 کو محکمہ، عملہ اور ٹریننگ کے ذریعہ جولائی 2014 سے جنوری 2020 کی مدت کے دوران بنیادی ضابطہ یعنی ایف آر 56 (جے) کے التزامات اور اسی طرح کے ضابطے گروپ ‘‘اے’’ کے 163 افسران (آل انڈیا سروسز آفیسرز سمیت) اور گروپ ‘‘بی’’ کے 157 افسران کے تعلق سے اپ لوڈ کی گئی معلومات کی بنیاد پر مختلف وزارتوں / محکموں / کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹی (سی سی اے) کے ذریعہ پروبیٹی پورٹل پر اپ ڈیٹ / موصولہ اطلاعات / اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں۔
ایف آر56 (جے) کے التزامات ، سینٹرل سول سروسز (سی سی ایس) (پنشن) ضابطہ 1972 اور آل انڈیا سروسز (موت اور سبکدوشی فوائد) ضابطہ 1958 کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین (افسران) کو عوامی مفاد میں دیانتداری یا اثر انگیزی کے فقدان کی بنیاد پر قبل از وقت ملازمت سے سبکدوش کردینے کا کلی اختیار حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U- 1931
(Release ID: 1605142)
Visitor Counter : 107