صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آبادی میں اضافے کو کامیابی کے ساتھ روکنے والی ریاستیں

Posted On: 03 MAR 2020 2:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3 مارچ 2020،     صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ  ہندوستان میں  زرخیزی کی کل شرح  (ٹی ایف آر) 1999 کی 3.2 سے گھٹ کر 2005 میں 2.9 ہوگئی ارو 2017 میں یہ مزید گھٹ کر 2.2 ہوگئی ہے۔22 بڑی ریاستوں میں سے 13 ریاستیں ایسی ہیں جنہوں نے 2017 کے سیمپل رجسٹریشن  سسٹم کے مطابق  ٹی ایف آر کی زرخیزی  کی سطح حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے جنہوں نے 2017 میں زرخیزی کی تبدیل سطح (ٹی ایف آر 2.1) حاصل کرلی ہے

بڑی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

زرخیزی کی کل شرح

ہندوستان

2.2

دہلی

1.5

آندھرا پردیش

1.6

ہماچل پردیش

1.6

جموں و کشمیر

1.6

پنجاب

1.6

تمل ناڈو

1.6

مغربی بنگال

1.6

کرناٹک

1.7

کیرلا

1.7

مہاراشٹر

1.7

تلنگانہ

1.7

اوڈیشہ

1.9

اتراکھنڈ

1.9

 

وسیلہ: سیمپل رجسٹریشن سسٹم (رجسٹرار جنرل آف انڈیا کا دفتر)، 2017

حکومت ہند کی خاندانی منصوبہ بندی  اسکیم تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے قابل عمل ہیں اور آر ٹی ایف کی  تبدیلی کی سطح  حاصل کرنے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انعام دینے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ ش س۔ن ا۔

U- 1002



(Release ID: 1605013) Visitor Counter : 139


Read this release in: English