کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ملک بھر میں ایک سے 7 مارچ تک جَن اوشدھی ہفتہ منایا جا رہا ہے
Posted On:
03 MAR 2020 1:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،03؍مارچ،ملک بھر میں یکم مارچ سے 7 مارچ 2020 تک جن اوشدھی ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صحت کی جانچ کے کیمپ ، جن اوشدھی پرَی چرچہ ا ورجن اوشدھی کا ساتھ جیسی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس ہفتے کے دوران مختلف جن اوشدھی کیندروں میں بلڈ پریشر کی جانچ، شوگر کی سطح کی جانچ ، ڈاکٹروں کا مفت مشورہ اور دواؤں کی مفت تقسیم جیسے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ عام لوگوں کو جو صحت کے ان کیمپوں میں گئے ہیں، مشورہ بھی دیا گیا ہے اور جن اوشدھی کیمپوں میں فروخت کی جا رہی دواؤں کی کوالٹی اور قیمت کے فائدوں کے بارےمیں بتایا گیا ہے۔
کل پین انڈیا بنیاد پر اہم ڈاکٹروں ا ور شہر کے ڈاکٹروں کے آئی ایم اے چیپٹر کے ساتھ ایک چھوٹا سی ایم ای پروگرام منعقدکیا گیا تھا، جہاں جن اوشدھی دواؤں پر تفصیلی بحث و ِمباحثہ ہوا۔ جن اوشدھی ڈاکٹروں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ آگے آئیں اور پرسکرائب جن اوشدھی دواؤں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دے کر مطمئن کریں۔
حکومت ہند کے دواسازی کے محکمے کی طرف سے ایک اچھی پہل پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی پری یوجنا شروع کی گئی ہے، جس نے اب عوام پر اچھا اثر ڈالا ہے تاکہ سستے داموں پر معیاری دوائیں فراہم کی جا سکیں۔ فی الحال کیندروں کی تعداد بڑھ کر 6ہزار 200 سے زیادہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت 700 اضلاع کا احاطہ کیاگیا ہے ۔ مزید یہ کہ مالی سال 20-2019(فروری 2020) میں کل فروغ 383 کروڑ روپےسے زیادہ ہو چکی ہے، جس سے عام شہریوں کی لگ بھگ 2200کروڑ روپے کی کُل بچت ہوئی ہے۔ بجیہ یہ دوائیں اوسط مارکٹ دام کے مقابلے 50 سے 90فیصد تک سستی ہیں۔یہ اسکیم پائیدار اور مستقل کمائی کے ساتھ خود روزگار کا ایک اچھا وسیلہ فراہم بھی کر رہی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- ح ا -ک ا)
U- 996
(Release ID: 1605010)
Visitor Counter : 181