ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

نیشنل ایپرینٹس شپ پروموشن اسکیم سے 8.16 لاکھ امید واران نے استفادہ کیا

Posted On: 02 MAR 2020 3:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 مارچ /  ہنر مندی ترقیات  اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے  کہ حکومت ہند نے  اگست ، 2016 ء میں نیشنل ایپرینٹس شپ پروموشن اسکیم ( این اے پی ایس ) کا آغاز کیا تھا ، جس کے تحت  17-2016 ء کے مالی سال سے لے کر 20-2019 ء کے مالی سال تک  50 لاکھ نو جوانوں کو تربیت فراہم کی جانی تھی اور انہیں  مشترکہ لاگت  برداشت کرنے کی بنیاد پر   بھتہ بھی دیا جانا تھا ۔  این اے پی ایس کے تحت   مالی امداد کے عناصر کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

  1. بھتہ جاتی امداد : آجروں کے ذریعہ  فی ایپرینٹس ماہانہ زیادہ سے زیادہ 1500 روپئے کا بھتہ   تشخیص شدہ شکل میں ادا کیا جائے گا ، جس میں سے 25 فی صد کی بھرپائی ہو گی ۔  بھتے کی یہ امداد  بنیادی تربیت  کی مدت کے دوران نئے ایپرینٹسوں کو نہیں ملے گی ۔ 
  2. بنیادی تربیت  کی لاگت کی شیئرنگ :  3 مہینے کے لئے  7500 روپئے کی شرح پر   یا 500 گھنٹوں کے لئے   ادائیگی  ، اُن ایپرینٹسوں کو کی جائے گی ، جس کسی رسمی ٹریڈ تربیت کے بغیر  براہ راست  ایپرینٹس شپ تربیت کے لئے آئے ہیں ۔  حکومت ریاستوں کو این اے پی ایس کو زیادہ  بار آور بنانے کے لئے  کوئی ذیلی یا اضافہ مالی امدافراہم نہیں کر رہی ہے ۔

 

تمل ناڈو سمیت  25 فروری ، 2020 ء تک  این اے پی ایس کے تحت  استفادہ کنندگان کی مجموعی تعداد ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے درج ذیل   ضمیمہ – I   میں دی گئی ہے ۔

 

ضمیمہ - I

نمبر شمار

ریاست کا نام / مرکز کے زیر انتظام علاقے

ایپرینٹسوں کی تعداد

1

انڈمان و نکوبار جزائر

0

2

آندھرا پردیش

28119

3

اروناچل پردیش

0

4

آسام

5270

5

بہار

3628

6

چنڈی گڑھ

1087

7

چھتیس گڑھ

10483

8

دادر اور نگر حویلی

562

9

دمن اور دیو

164

10

دلّی

9263

11

گوا

2212

12

گجرات

153246

13

ہریانہ

83007

14

ہماچل پردیش

6233

15

جموں و کشمیر

1904

16

جھار کھنڈ

23059

17

کرناٹک

51641

18

کیرالہ

19232

19

لکشدیپ

0

20

مدھیہ پردیش

25509

21

مہاراشٹر

168303

22

منی پور

21

23

میگھالیہ

44

24

میزورم

0

26

لداخ

5

27

ناگا لینڈ

6

28

اڈیشہ

15361

29

پڈو چیری

2141

30

پنجاب

10652

31

راجستھان

14552

32

سکم

217

33

تمل ناڈو

45764

34

تلنگانہ

31005

35

تری پورہ

1087

36

اتر پردیش

77030

37

اتراکھنڈ

11491

38

مغربی بنگال

12671

کل میزان

816715

 

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔     ع ا  )  

U. No. 989



(Release ID: 1604911) Visitor Counter : 71


Read this release in: English