ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنر مندی انتظام منظوری تربیت مراکز
Posted On:
02 MAR 2020 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02 مارچ / ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ قومی ہنر مندی استعداد فریم ورک - این ایس کیو ایف سے مربوط روز گار فہرست چلانے کے لئے تربیتی مراکز کو منظور کرانے کے لئے ایک خاص عمل درکار ہوتا ہے ۔ مرکز کو منظوری دلانے اور مربوط کرانے کا عمل پہلے ہنر مندی انتظام تربیتی مراکز کی منظوری ( ایس ایم اے آر ٹی ) پورٹل (www.smart.nsdcindia.org ) کے ذمہ تھا ۔ اسے اب ایک متحدہ پورٹل ، جس کا نام اسکل انڈیا پورٹل ( ایس آئی پی ) ہے ، کو منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اسکل انڈیا پورٹل میں کوئی بھی ادارہ تربیتی مرکز کھول سکتا ہے اور اسے خود کو تربیتی سہولت فراہم کار کے طور پر درج رجسٹر کرانے کے بعد الحاق اور منظوری حاصل کرنے کے لئے درخواست گزار سکتا ہے ۔ تفصیلی عمل کے لئے درج ذیل مراحل ہوتے ہیں :
- تربیت فراہم کار کے طور پر درج رجسٹر ہونا ۔
- ایک آزاد ایجنسی کی جانب سے درخواست کے ساتھ داخل کئے جانے والے دستاویزات کا ڈیسک جائزہ ۔
- iii. تربیتی مرکز کا قیام ۔
- iv. مرکز کو منظوری دلانے سے متعلق درخواست فارم ( سی اے اے ایف ) داخل کرنا ۔
- داخل کئے گئے تمام تر دستاویزات ، فوٹو گراف اور دیگر تفصیلات ، جو سی اے اے ایف کے ساتھ داخل کی گئی ہیں ، کی جانچ آزاد ایجنسی کی جانب سے کی جائے گی ۔
- vi. تربیت مرکز کا معائنہ آزاد ایجنسی کی جانب سے جائے موقع کیا جائے گا ۔ سرکاری اداروں کو معائنے کی اس شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے لئے ایک گزیٹڈ افسر کی جانب سے داخل کیا جانے والا اعلانیہ کافی ہو گا ۔
الحاق اور منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ متعلقہ شعبے یعنی اسکل کونسل کے زیرِ اختیار ہوتا ہے ، جو پہلے سے طے شدہ اصولوں کے تحت کام کرتی ہے ۔ پورا کا پورا عمل شفاف اور معینہ مدت کے اندر انجام دیا جاتا ہے اور اس کا جائزہ اسکل انڈیا پورٹل (www.skillindia.nsdcindia.org ) پر لیا جا سکتا ہے ۔
حکومت ، ریاستی حکومت اور اسمارٹ پورٹل کے تحت سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے چلائے جانے والے مشترکہ ہنر مندی ترقیات اور تربیتی پروگراموں کے سلسلے میں کوئی اسکیم وضع کرنے کے پہلو پر غور نہیں کر رہی ہیں ۔ تاہم ، این ایس ڈی سی اس طرح کے مراکز کو اسمارٹ پورٹل پر آن بورڈ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ ع ا
U. No. 984
(Release ID: 1604873)